قومی خبریں

بی جے پی نےہماچل میں کانگریس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوشش کی: سکھو

سکھو نے کہا کہ پیسے کی طاقت کے ذریعے ریاست میں حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی بی جے پی کی ناکام کوشش کا خمیازہ اب اسے بھگتنا پڑے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے کہا ہے کہ ہماچل پردیش میں بدعنوان لیڈروں کو بے نقاب کرنے اور انہیں سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جس طرح سے سازش رچی اور ریاست کی کانگریس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوشش کی، اس سے اس کا اصلی چہرہ ملک اور ریاست کے سامنے آ چکا ہے۔

Published: undefined

ہفتہ کو کانگریس ہیڈکوارٹر راجیو بھون میں شملہ پارلیمانی حلقہ کے پارٹی افسران کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سکھویندر  سکھو نے کہا کہ پارٹی کو دھوکہ دینے والا کوئی بھی لیڈر کبھی جیت نہیں پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ریاست کے چاروں لوک سبھا اور چھ اسمبلی ضمنی انتخابات میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے لیے انہوں نے تمام پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے کہا کہ وہ متحد ہو کر الیکشن لڑیں۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس بار پارٹی نے منڈی اور شملہ پارلیمانی حلقوں میں دو نئے تجربہ کار اور توانا لیڈروں کو میدان میں اتارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی باقی دو پارلیمانی حلقوں کے لیے بھی جلد اپنے چہروں کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیسے کی طاقت سے جمہوریت کو لوٹنے نہیں دیا جائے گا۔ سکھویندر  سکھو نے کہا کہ کانگریس کے پاس افرادی قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیسے کی طاقت کے ذریعے ریاست میں حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی بی جے پی کی ناکام کوشش کا خمیازہ اب اسے بھگتنا پڑے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ریاست کو خود کفیل بنانا ان کا بنیادی مقصد ہے اور وہ اسے حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود ان کی حکومت نے ملازمین کی پرانی پنشن بحال کرکے اپنی پہلی ضمانت پوری کی۔ اس کے بعد خواتین کو 1500 روپے کی پیاری بہنا سمان ندھی بھی جاری کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی تحفظ کے ساتھ ساتھ کانگریس حکومت دیہی معیشت کو بھی مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آفت کے دوران جس طرح سے راحت کاری کا کام انجام دیا اسے ریاست کے لوگ بھولے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام لیڈر اور افسران کارکنوں کے ساتھ مکمل تال میل کے ساتھ انتخابی میدان میں ڈٹ جائیں اور ریاستی حکومت کی گزشتہ 15 مہینوں کی کامیابیوں اور عوامی مفاد میں کئے گئے کاموں پر ووٹ مانگیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined