مہلوک طلبا کو انصاف دلانے کے لیے دہلی کانگریس کا کینڈل مارچ
تصویر: پریس ریلیز
نئی دہلی: راجندر نگر میں بیسمنٹ میں پانی بھرنے کے بعد ڈوب کر ہلاک ہونے والے طلبا کو انصاف دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس کارکنان نے آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی قیادت میں سبھی 280 بلاک کانگریس کمیٹی نے کینڈل مارچ نکالا۔ اس کینڈل مارچ میں مقامی طلبا، رہائشی عوام، کانگریس کارکنان سمیت بلاک و ضلع سطح کے افسران اور بوتھ سطح کے کارکنان بھی شامل ہوئے۔
Published: undefined
اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ مرکز اور دہلی میں برسراقتدار بی جے پی و عآپ طلبا کو انصاف دلانے کی جگہ ان کی موت پر سیاست کر رہی ہے۔ جانچ کے نام پر مرکزی حکومت کی وزارت داخلہ نے افسران کی کمیٹی تشکیل دے کر اور دہلی کی وزیر آتشی نے مجسٹریٹ جانچ کا اعلان کر کے صرف معاملے کو دبانے کے لیے لیپاپوتی کی ہے۔ دہلی پولیس نے ان سے بھی آگے بڑھ کر تھار گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کر کے اسے قصوروار ٹھہرانے کی اسکرپٹ تیار کر لی ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیا بارش میں گاڑی چلانے والوں کو بھی دہلی پولیس قصوروار ثابت کرے گی؟
Published: undefined
دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ کیجریوال حکومت میں وزیر تعلیم آتشی کا طلبا کے نمائندہ وفد کو یقین دلانا کہ قصورواروں کو سزا ملے گی، پوری طرح گمراہ کن ہے۔ دہلی کانگریس صدر نے سوال کیا کہ جب دہلی حکومت اور دہلی میونسپل کارپوریشن دونوں پر عآپ قابض ہے، پھر قصوروار کسے بنائیں گے اور سزا کسے دلائی جائے گی۔ انھوں نے یہ بھی پوچھا کہ کچھ افسران کو معطل کر اور چھوٹے ٹھیکیداروں پر کارروائی کر کے عآپ طلبا کی موت کے لیے ذمہ دار بڑے لوگوں کو بچانے کی کوشش تو نہیں کر رہی؟
Published: undefined
دہلی کانگریس صدر نے پارٹی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجندر نگر حادثہ کے بعد دہلی حکومت نے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ ریگولیشن ایکٹ لانے کا اعلان کیا ہے جو طلبا کو گمراہ کرنے کے لیے ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ 2020 میں سورت واقعہ کے بعد آناً فاناً میں ایک ریگولیشن بنانے کا اعلان کیا گیا تھا، اور کچھ اسی طرح کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے مسائل کا حل نکالنے کی جگہ مشورہ طلب کر اسے بھی ایونٹ بنانے میں کچھ لوگ مصروف ہیں۔ دیویندر یادو نے کہا کہ اعلیٰ عہدوں کے امتحانات کی تیاری کر رہے طلبا کے مسائل کا حل نکالنے کے لیے کیجریوال حکومت کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اور پی جی کے لیے مستقل سیکورٹی گائیڈلائنس لائے اور ماسٹر پلان 2041 کی تجویز کے مطابق کوچنگ سنٹر اور پی جی اسٹینڈنگ ریگولیشن ایکٹ بنانے پر کام کرے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined