قومی خبریں

ہماچل میں 'بھارت جوڑو یاترا' کا زبردست استقبال، راہل گاندھی نے کہا- ہم نے دیو بھومی کے لیے پد یاترا کا روٹ بدلا

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے دیگر بھارت جوڑو یاتریوں کے ساتھ بدھ کو ہماچل پردیش کے گھٹوٹا سے پدیاترا کا آغاز کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ دیو بھومی آنے کے لیے ہم نے یاترا کا روٹ بدلا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر&nbsp;@INCIndia</p></div>

تصویر ٹوئٹر @INCIndia

 

کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' جاری ہے۔ پنجاب کے بعد یاترا ہماچل پردیش میں داخل ہوگئی ہے۔ ہماچل پردیش میں 'بھارت جوڑو یاتریوں' کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگ 'بھارت جوڑو یاتریوں' کے استقبال کے لیے ہماچل کے گھٹوٹا پہنچے تھے۔

Published: undefined

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے دیگر 'بھارت جوڑو یاتریوں' کے ساتھ بدھ کو ہماچل کے گھٹوٹا سے پد یاترا کا آغاز کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ دیو بھومی آنے کے لیے ہم نے پد یاترا کا روٹ بدلا، ہم کم وقت دے سکے کیونکہ ہمیں گاندھی جی کے یوم شہادت پر سری نگر پہنچنا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کئی مسائل پر حکومت اور بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں اپنے مسائل اٹھانے کی کوشش کی، لیکن وہاں مسائل اٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہندوستان کے اداروں جیسے عدلیہ، پریس وغیرہ سے بھی بات نہیں کر سکتا، کیونکہ وہاں سب پر آر ایس ایس-بی جے پی کا دباؤ ہے، اسی لیے ہم نے یہ سفر کیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ پوری حکومت 3-4 لوگوں کے لیے چلائی جا رہی ہے۔ جو کچھ ہوتا ہے، ان لوگوں کے لیے ہوتا ہے، ہمارے کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔ ہندوستان کی حکومت جو بھی کرتی ہے وہ ہندوستان کے 2-3 سب سے بڑے ارب پتیوں کی مدد کے لئے کرتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined