
دہلی میں موسلادھار بارش، تصویر قومی آواز/ویپن
ملک کے مختلف حصوں میں موسم کا مزاج ایک بار پھر تیزی سے بدلنے والا ہے۔ شمال مغربی ہندوستان میں سرگرم مغربی ہواؤں کے نظام (ویسٹرن ڈسٹربنس) اور تیزی سے آگے بڑھتے جنوب مغربی مانسون کے اثرات کے باعث شمالی، شمال مشرقی و جنوبی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں آئندہ 3 سے 4 دنوں کے دوران آندھی، طوفان، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ راجستھان سمیت بعض ریاستوں میں گرد آلود آندھی چل سکتی ہے، جس سے معمولات زندگی اور آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم موسم کی اس تبدیلی سے شدید گرمی سے راحت ملے گی۔
Published: undefined
ہندوستانی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق قومی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں 21 جون تک ہلکی سے درمیانی بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ بعض مقامات پر گرد آلود آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔ اگرچہ مانسون ابھی دہلی تک نہیں پہنچا ہے، لیکن قبل از مانسون سرگرمیاں مسلسل مضبوط ہو رہی ہیں۔ ہریانہ، پنجاب، جموں و کشمیر اور آس پاس کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
Published: undefined
کئی مقامات پر ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ مغربی راجستھان میں موسم مزید شدید رہنے کا امکان ہے۔ یہاں گرد آلود آندھی کے ساتھ بعض اضلاع میں ہواؤں کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں سڑک اور فضائی ٹریفک متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ حد نگاہ میں بھی کمی آ سکتی ہے۔
Published: undefined
آئی ایم ڈی کے مطابق جنوب مغربی مانسون ملک کے اندر مسلسل پیش قدمی کر رہا ہے۔ اس کی شمالی حد اب مہاراشٹر، تلنگانہ، اڈیشہ، جھارکھنڈ اور بہار کے بعض حصوں تک پہنچ چکی ہے۔ آئندہ 4 دنوں کے دوران مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، اڈیشہ، جھارکھنڈ، بہار اور چھتیس گڑھ کے مزید علاقوں میں مانسون پہنچ سکتا ہے۔ مانسون کی یہ پیش رفت خریف فصلوں کی بوائی کے اعتبار سے نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر قومی آواز / وپن