گرافکس @INCIndia
ہندوستانی شیئر مارکیٹ میں آج زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی اور نفٹی کے ساتھ ساتھ سنسیکس نے بھی اپنی تباہی کا ماتم منایا۔ آج شیئر مارکیٹ میں ہوئی اتھل پتھل کے بعد کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پی ایم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے کچھ پرانے بیانات کو سامنے رکھتے ہوئے انھیں ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پر میمس کے ذریعہ بھی مرکز کی مودی حکومت کو سرمایہ کاروں کے لاکھوں کروڑ روپے ڈوبنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک میم میں پی ایم مودی کو آج کے اخبارات کی سرخیاں دکھائی گئی ہیں جس میں اسٹاک مارکیٹ کریش ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ اس تصویر میں نیچے پی ایم مودی منھ زمین کی طرف گھمائے سوئے ہوئے ہیں اور ان سے کہا جا رہا ہے ’اب تو نیند سے جاگو‘۔
Published: undefined
ایک دیگر میم میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی تصویر پیش کی گئی ہے۔ اس گرافکس میں اوپر عنوان دیا گیا ہے ’سب مینیج ہو رہا ہے‘۔ تصویر میں امت شاہ کہتے نظر آ رہے ہیں ’صاحب، مارکیٹ کریش ہو گیا‘۔ جواب میں نریندر مودی کہتے ہیں ’گودی میڈیا کو کام پر لگا دو‘۔ کانگریس نے اس پوسٹ میں بتایا ہے کہ ’’صاحب سب اس طرح مینیج کرتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
کانگریس نے اسٹاک مارکیٹ کریش ہونے پر ایک معلوماتی لیکن مختصر ویڈیو میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔ اس میں بیک گراؤنڈ سے آواز آتی ہے کہ ’’ہندوستانی اسٹارک مارکیٹ میں بھونچال آیا ہوا ہے۔ آج شیئر مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کا 4 لاکھ کروڑ روپیہ ڈوب گیا۔‘‘ ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ ’’نریندر مودی اور تمام بی جے پی لیڈران نے ملک کی عوام کو مارکیٹ میں پیسہ لگانے کے لیے کہا۔ لوگوں نے ان کے جملے پر بھروسہ کر کے پیسہ لگایا۔ اب پچھلے 5 مہینوں سے لگاتار ہندوستانی شیئر مارکیٹ میں گراوٹ جاری ہے۔ لوگ تباہ ہو رہے ہیں۔‘‘ اس ویڈیو میں ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ ’’آپ کو بتا دیں کہ اسٹاک مارکیٹ نے گراوٹ کے معاملے میں 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ پچھلے 30 سالوں میں لگاتار 5 مہینے گراوٹ نہیں دیکھی گئی۔ لیکن نریندر مودی چپّی سادھ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ نریندر مودی کو سرمایہ کاروں کے نقصان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ شیئر مارکیٹ میں جمعہ کے روز زبردست گراوٹ درج کی گئی ہے۔ آج کے کاروبار میں نفٹی 420.35 پوائنٹس یعنی 1.86 فیصد گراوٹ کے ساتھ 22124.70 کی سطح پر بند ہوا، جبکہ سنسیکس 1414.33 پوائنٹس یعنی 1.89 فیصد گراوٹ کے ساتھ 73198 کی سطح پر بند ہوا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں انڈیکس لگاتار پانچویں مہینے گراوٹ کے ساتھ کلوز ہوئے ہیں۔ ہندوستانی این ایس ای نفٹی 50 لگاتار پانچویں ماہ گراوٹ کے ساتھ 1996 کے بعد سے اپنی سب سے طویل گراوٹ کی دور سے گزر رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined