قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ بجٹ 2026: 800 پوائنٹس تک گر گیا سینسیکس

بجٹ میں ایف اینڈ او کے تحت ایس ٹی ٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد سینسیکس میں 800 پوائنٹس کی گراوٹ آئی ہے، جبکہ نفٹی 250 پوائنٹس ٹوٹ کر کاروبار کر رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شیئر بازار (فائل)</p></div>

شیئر بازار (فائل)

 

بجٹ میں ایف اینڈ او (فیوچر اینڈ آپشنز) کے تحت ایس ٹی ٹی (سیکیورٹیز ٹرانزیکشن ٹیکس) میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پچھلے بجٹ میں بھی اس میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اس بار اسے 0.1 فیصد سے بڑھا کر 0.15 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس اعلان کے بعد شیئر بازار میں بڑی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ شیئر بازار میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، لیکن سینسیکس میں 800 پوائنٹس کی گراوٹ آئی ہے، جبکہ نفٹی 250 پوائنٹس ٹوٹ کر کاروبار کر رہا ہے۔ ویدانتا، ہندوستان زنک اور ہندوستان کاپر میں بھاری گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ نفٹی 25000 کے قریب ہے، جبکہ سینسیکس 82000 سے نیچے کاروبار کر رہا ہے۔

Published: undefined

شیئر بازار میں کسی بھی اثاثے کی خرید و فروخت پر ٹرانزیکشن ٹیکس لگتا ہے، جسے ایس ٹی ٹی کہا جاتا ہے۔ ایک بار پھر ایس ٹی ٹی  میں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ پچھلی بار بھی اس میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اس بار ایف اینڈ او میں کسی بھی پریمیم کی خرید و فروخت پر ایس ٹی ٹی بڑھا دیا گیا ہے۔ بجٹ میں شیئر بازار کے حوالے سے خصوصی اعلان کیا گیا ہے۔ اب پی آئی او (ہندوستانی نژاد شخص) کو ہندوستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی منظوری دے دی گئی ہے، یعنی کہ ہندوستانی نژاد افراد جو بیرون ملک مقیم ہیں، اب وہ بھی ہندوستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ اس بڑے اعلان کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ہندوستان آمد یقینی مانی جا رہی ہے۔

Published: undefined

بی ایس ای کے ٹاپ 30 شیئر میں سے صرف 18 شیئر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ 12 شیئر گراوٹ کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں۔ ٹاٹا اسٹیل، انفوسس، ایچ سی ایل ٹیک اور بجاج فنانس کے شیئر میں کمی آئی ہے۔ جبکہ سن فارما، رائنس انڈسٹریز اور مہندرا اینڈ مہندرا کے شیئرز میں 1.5 فیصد تک کی تیزی دیکھی گئی ہے۔ دوسری طرف، ڈیفنس شیئرز میں شاندار تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ بی ای ایل  کے شیئر 2 فیصد سے زیادہ بڑھے ہیں۔ مجھگاؤں ڈاک، کوچن شپ یارڈ، پی ٹی سی انڈیا، ایچ اےایل  اور زین ٹیک کے شیئر میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ آٹو، فارما اور ایف ایم سی جی، بینک سیکٹر کو چھوڑ کر تمام سیکٹرز میں تقریباً ایک  فیصد کی گراوٹ ہے۔ پی ایس یو  بینک جیسے سیکٹرز میں بھی دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ مارکیٹ کھلتے ہی ہندوستان زنک کے شیئر میں 10 فیصد اور ہندوستان کاپر کے شیئر میں 18 فیصد سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی۔ اسی طرح ہندوستان ایلومینیم میں تقریباً 5 فیصد اور ہنڈالکو کے شیئر میں 7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ حالانکہ ڈیفنس اسٹاک میں خریداری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بی ایل ایل اور ڈیٹا پیٹرن جیسے شیئر تقریباً 2 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب میٹل اسٹاکس میں بھی ریکوری آئی ہے اور وہ اب گرین زون میں کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined