
فوٹو ویڈیو گریپ
اترپردیش میں’سدھارتھ نگر فیسٹیول‘ کے آخری روز بی ایس اے گراؤنڈ میں بھوجپوری سنیما کے سپر اسٹار پون سنگھ کی پرفارمنس کے دوران بھیڑ بے قابو ہونے سے زبردست بھگدڑ مچ گئی۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس نےلاٹھی چارج کردیا جس کے بعد میدان میں ہر طرف افرا تفری مچ گئی۔ اس دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
Published: undefined
’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق اتوار کی رات جب بھوجپوری سپر اسٹار پون سنگھ اسٹیج پر پہنچے تو انہیں دیکھنے کے لیے فیسٹیول میں آئی بھیڑ کو سنبھالنا پولیس کے لیے مشکل ہوگیا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ جیسے ہی بھوجپوری سنیما کے سپر اسٹار پون سنگھ اتوار کی رات بی ایس اے گراؤنڈ میں منعقدہ 5 روزہ ’سدھارتھ نگر فیسٹیول‘ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے اسٹیج پر پہنچے تو بھیڑ قابو سے باہر ہو گئی۔ اپنے پسندیدہ ستارے کو قریب سے دیکھنے کے لیے بے تاب شائقین آگے کی طرف بڑھنے لگے جس سے پروگرام میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ سیکورٹی بیریکیڈ ٹوٹنے لگے اور بھیڑ قابوسے باہر ہوگئی۔
Published: undefined
پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے بھیڑ کو پرسکون کرنے کی کافی کوششیں کیں لیکن صورتحال مزید بگڑ گئی۔ شائقین کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ سکیورٹی اہلکاروں کے لیے ان پر قابو پانا ناممکن ہو گیا۔ جب بار بار کی کوششوں کے باوجود ہنگامہ نہ رکا اور بے قابو ہجوم کی وجہ سے سنگین حادثے کا خطرہ بڑھنے لگا تو پولیس کو سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے اور حالات کو قابو میں کرنے کے لیے لاٹھی چارج کردیا جس کے بعد پنڈال میں بھگدڑ مچ گئی، لوگ اپنی جان بچا کر بھاگنے لگے۔ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں اور سیکورٹی اہلکار بھیڑ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پروگرام کی جگہ پر صورتحال انتہائی ہنگامہ خیز ہوگئے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق بھگدڑ اور پولیس کے لاٹھی چارج میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ بھگدڑ کے دوران کچھ لوگ گرکر زخمی ہو ئے جبکہ دیگر لاٹھی چارج کی زد میں آ گئے۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ویڈیو میں صاف طور پر بھیڑ کے قابو سے باہر ہوتے ہوئے، پولیس کے لاٹھی چارج اور اس کے بعد بھگدڑ کو دکھایا گیا ہے۔ تاہم پولیس حکام ابھی تک اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ نہ تو سرکاری طور پر زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی اس واقعے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔ پولیس حکام اس حساس معاملے پر یہ کہتے ہوئے کہ صورتحال کا جائزہ لیاجارہاہے، تبصرہ کرنے سے پوری طرح بچ رہے ہیں۔
Published: undefined
بھیڑ پر لاٹھی چارج کی وجہ سے ضلع انتظامیہ کے حفاظتی انتظامات پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔ منتظمین اور انتظامیہ کی جانب سے بھیڑ کو سنبھالنے کے لیے مناسب انتظامات نہ کئے جانے پر تنقید ہورہی ہے۔ اس بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ پون سنگھ جیسے مقبول بھوجپوری اسٹار کے پروگرام کے لیے متوقع بڑی بھیڑ کے باوجود مناسب حفاظتی انتظامات کیوں نہیں کیے گئے۔
Published: undefined
یہ واقعہ 5 روزہ سدھارتھ نگر فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے دوران پیش آیا۔ جہاں کئی دنوں تک مختلف ثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے۔ بھوجپوری سنیما کے سپر اسٹار پون سنگھ کو اختتامی تقریب میں مرکزی توجہ کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ پون سنگھ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے تماشائیوں کی بڑی تعداد فیسٹیول میں جمع ہوگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے ایونٹ کے لیے مناسب کراؤڈ مینجمنٹ کی تیاریاں نہیں کی گئی تھیں۔ بنیادی حفاظتی اقدامات جیسے کہ مناسب سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی، مضبوط بیریکیڈ اور ایمرجنسی ایکزٹ راستوں کا مناسب انتظام نہیں کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined