ایم کے اسٹالن/ریکھا گپتا۔ تصویر:سوشل میڈیا
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم۔ کے۔ اسٹالن نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو خط لکھ کر جنوب-مشرق کے جنگ پورہ میں مدراسی کیمپ کو تباہ کیے جانے کے بعد پیدا ہوئے انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واضح ہو کہ اس انہدامی کارروائی میں 370 تمل خاندان متقنل ہو گئے، جو دہائیوں سے اس علاقے میں رہ رہے تھے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ اسٹالن نے دہلی حکومت کو خط لکھ کر ان کنبوں کے سامنے آنے والے بحران کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی گزارش کی، جن میں سے کئی لوگوں نے دہلی کی معیشت اور سماج میں اہم تعاون ادا کیا ہے۔
Published: undefined
اسٹ.الن نے اپنے خط میں ذکر کیا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ایک مشترکہ سروے میں 189 کنبوں کو ای ڈبلیو ایس فلیٹ کے لیے اہل پایا گیا۔ عدالت نے سرکاری ایجنسیوں کو نریلا میں ضروری خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی، جس میں پانی، بجلی، صفائی اور سڑکیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عدالت نے منتقل بچوں کے لیے اسکولوں میں داخلہ یقینی کرنے، بنیادی صحت مرکز اور مناسب قیمت کی دکان قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔
Published: undefined
نریلا میں الاٹ فلیٹوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسٹالن نے کہا کہ یہ ناکافی خدمات کی وجہ سے رہائش کے قابل نہیں ہیں۔ 181 دیگر کنبوں کو متبادل رہائش نہیں ملا ہے۔ یہ انہدامی کارروائی باراپولا نالے کے کنارے تجاوزات ہٹانے کے لیے کی گئی تھی جو شدید بارش کے دوران سیلاب کے مسئلہ کی وجہ بنتا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ عدالت نے دہلی حکومت کو آس پاس کے سرکاری اور ایم سی ڈی اسکولوں میں منتقل بچوں کے لیے فوری طور پر داخلہ کو یقینی کرنے سمیت 2016 کی پالیسی کے مطابق ضروری ڈی ٹی سی اور میٹرو ٹرانسپورٹ لنک کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز