قومی خبریں

سری نگر- جموں قومی شاہراہ کو کئی گھنٹوں کے بعد ٹریفک کے لئے کھولا گیا

قومی شاہراہ پر اتوار کے روز بارشوں کی وجہ سے چندر کوٹ کے مقام پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک بند کر دیا گیا تھا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر برف باری کے باوجود پیر کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔ قومی شاہراہ پر اتوار کے روز بارشوں کی وجہ سے چندر کوٹ کے مقام پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک بند کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ گزشتہ زائد از دو ہفتوں سے مسلسل بند ہے۔

Published: undefined

ٹریفک ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر اتوار کی دوپہر کو چندر کوٹ کے مقام پر بارشوں کی وجہ سے چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک روک دیا گیا تھا جس کے باعث شاہراہ بند ہونے سے قریب ایک ہزار مسافر ومال بردار گاڑیاں درماندہ ہوگئیں۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا اور بارڈر روڈس آرگنائزیشن نے مشینری اور نفری کو کام پر لگا کر شاہراہ سے چٹانوں کے ملبے کو صاف کر دیا۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ پر گزشتہ شب دس بجے ہی ٹریفک بحال کیا گیا تھا اور درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن جواہر ٹنل کے آر پار برف باری کی وجہ سے ٹریفک کو بنا بر احتیاط ایک بار پھر بند کیا گیا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ جواہر ٹنل کے نزدیک چار سے پانچ انچ تازہ برف جمع ہوئی ہے جس کو صاف کرنے کے لئے متعلقہ ایجنسیاں لگی ہوئی ہیں۔ ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق پیر کے روز چھوٹی گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت ہے جبکہ بڑی گاڑیوں کو اودھم پور سے سری نگر روانہ ہونے کی اجازت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined