سری نگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے قلب میں واقع پرتاب پارک میں اتوار کو ہونے والے گرینیڈ حملے میں دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ ملی ٹنٹوں نے اتوار کو دوپہر کے قریب 12 بجکر 40 منٹ پر پرتاب پارک کے ایک کونے میں کھڑے سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بناکر گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار اور کچھ عام شہری زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں اور عام شہریوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
اس گرینیڈ دھماکے کی وجہ سے ہر اتوار کو لگنے والے سنڈے مارکیٹ میں افراتفری مچ گئی اور ریگل چوک سے تاریخی گھنٹہ گھر تک کے حصے میں موجود لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ تاہم سنڈے مارکیٹ میں تجارتی سرگرمیاں کچھ منٹوں تک معطل رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئیں۔
Published: undefined
دریں اثنا سی آر پی ایف کے پی آر او پنکج سنگھ نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ دھماکے میں سی آر پی ایف کے دو اہلکار زخمی ہوئے جن کی شناخت حوالدار راجیو بسوال اور ایس کے پٹنایک کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اہلکار سی کمپنی 171 بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined