تصویر @narendramodi_in
وزیر اعظم نریندر مودی نے سری لنکا دورے کے آج آخری دن صدر انورا کمارا دِسانائیکے کے ساتھ مل کر مہو-انورادھا پورہ ریلوے لائن کے سگنلنگ سسٹم کا افتتاح کیا۔ اس پروجیکٹ میں ہندوستان سری لنکا کی مدد کر رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے انورادھا پورہ ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔
Published: undefined
سری لنکائی صدر انورا کمارا دسانائیکے کے ساتھ وزیر اعظم مودی انورادھا پورہ میں واقع جئے شری مہا بودھی مندر بھی پہنچے۔ یہاں مندر کے خاص پجاری نے مودی کے ہاتھ پر رکچھا کا دھاگہ باندھا۔ واضح رہے کہ یہ مندر ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان روحانی اور ثقافتی اہمیت کا مرکز ہے۔ مندر میں ایک بودھی درخت ہے۔ مانا جاتا ہے کہ سمراٹ اشوک کی بیٹی سنگھ مترا ہندوستان سے پودے لے کر آئی تھی، اُنہی سے یہ پیڑ تیار ہوا ہے۔
Published: undefined
انورادھا پورہ سری لنکا کا تاریخی شہر ہے۔ اتوار کو یہاں پہنچنے پر وزیر اعظم مودی کا صدر دسانائیکے نے پُرتپاک استقبال کیا۔ سری لنکا کی فضائیہ کے جوانوں نے وزیر اعظم مودی کو گارڈ آف آنر دیا۔ اس موقع پر مودی نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا، ’’اپنے دوست انورا کمارا دسانائیکے کے ساتھ انورادھا پورہ میں‘‘۔
Published: undefined
دونوں رہنماؤں نے ساتھ مل کر ماہو-اومان تھائی لائن کے جدید ریلوے ٹریک اور ماہو-انورادھا پورہ ریلوے سیکشن کے نئے سگنلنگ سسٹم کا افتتاح کیا۔ ان دونوں پروجیکٹ کو ہندوستان کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ ہندوستان کی وزارت ریل کے تحت ایک پبلک سیکٹر کے انڈر ٹیکنگ ایرکان انٹرنیشنل لمیٹیڈ نے ان پروجیکٹ پر کام کیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ہند۔سری لنکا کے درمیان ہفتہ کو دفاع سمیت سات معاہدوں پر مہر لگی ہے۔ سری لنکا نے وزیر اعظم مودی کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز میں سے ایک ’سری لنکا متر وِبھوشن‘ سے نوازا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined