
اتر پردیش کے گورکھپور میں منگل کو ایمس تھانہ علاقے کے سکٹور کے قریب رام پور چوراہے پراس وقت کہرام مچ گیا جب بے قابو اسکارپیو نے سڑک کے دوسری جانب دکان کے پاس سردی سے بچنے کے لیے الاؤ تاپ رہے تقریباً نصف درجن لوگوں کو روند دیا۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ 3 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 4 دیگر زخمی ہوگئے جنہیں قریب ہی واقع ایمس میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
Published: undefined
مرنے والوں میں اسکارپیو ڈرائیوراور دو مقامی لوگ شامل ہیں جو الاؤ تاپ رہے تھے۔ متوفیوں کی شناخت اسکارپیور ڈرائیور سنجے سنگھ (58)، بھگوان داس (40) ولد رامانند، پرنس (15) ولد موہت کے طور پر کی گئی ہے جو ایمس تھانہ علاقہ کے رام پور گاؤں کے رہنے والے تھے۔ زخمیوں میں امر ولد گنگا، جتیندر ولد رام ملن، ہمانشو ولد جتیندر اور دیپو شامل ہیں۔ ڈاکٹروں نے زخمیوں کی حالت نازک بتائی ہے۔
Published: undefined
یہ واردات منگل کی رات 8:15 بجے کی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ رات کے وقت رام پور چوراہے کے قریب سڑک کنارے ایک دکان کے پاس کئی لوگ کھڑے ہوکر الاؤ تاپ رہے تھے۔ اسی دوران مخالف سمت سے ایک اسکارپیو تیز رفتارمیں آئی اور سڑک کنارے گمٹی کو زوردار ٹکر ماری، اس کے بعد قریب ہی الاؤ تاپ رہے تقریباً نصف درجن لوگوں کو کچل دیا۔ حادثے کے بعد قریبی علاقوں سے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
Published: undefined
موقع پر پہنچے لوگوں نے اسکارپیو میں سوارایک نوجوان کو پکڑ کراس کی پٹائی کردی اور پھر ایک کمرے میں بند کر دیا۔ اسکارپیو میں ڈرائیور سمیت 3 لوگ سوار تھے، وہ بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی خبر ملتے ہی ایمس کھورابار راج گھاٹ سمیت 6 تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے آناً فاناً میں سبھی کو اسپتال پہنچایا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ وہیں پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور معاملے کی جانچ کررہی ہے۔
Published: undefined
بتایا جارہا ہے کہ اسکارپیو میں شراب کی بوتلیں اور گلاس ملے ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکارپیو میں سوار تمام لوگ نشے میں تھے۔ پولیس اور ایمس تھانے کے افسران بھی موقع پر پہنچے اور تحقیقات کر رہے ہیں۔ مشتعل لوگوں نے اسکارپیو کی توڑ پھوڑ کی اور اسے سڑک پر الٹ دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined