قومی خبریں

یوپی: عدالت نے مختار انصاری کے رکن اسمبلی بیٹے کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا

خصوصی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے اسلحہ لائسنس کیس میں شہ زور لیڈر مختار انصاری کے رکن اسمبلی بیٹے عباس انصاری کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا ہے

عباس انصاری/  ویڈیو گریب
عباس انصاری/ ویڈیو گریب تصویر سوشل میڈیا

لکھنؤ: خصوصی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے اسلحہ لائسنس کیس میں شہ زور لیڈر مختار انصاری کے رکن اسمبلی بیٹے عباس انصاری کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسپیشل ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اے کے سریواستو نے استغاثہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم سنایا۔

Published: undefined

عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت کی تاریخ 17 نومبر مقرر کی ہے۔ عدالت نے قبل ازیں 14 جولائی کو عباس کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔ بعد میں اس نے اسے 11 اگست کو مفرور قرار دیا۔

درخواست دائر کرتے ہوئے استغاثہ نے کہا تھا کہ تفتیشی افسر کی بھرپور کوششوں کے باوجود ملزم کا سراغ نہیں لگایا جا سکا لہٰذا عدالت ان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم جاری کرے۔

Published: undefined

عباس کے خلاف درج ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے لکھنؤ سے بندوق کا لائسنس حاصل کیا اور بعد میں اسے دہلی منتقل کیا، جہاں انہوں نے بدلے ہوئے پتے پر کئی ہتھیار خریدے اور دعویٰ کیا کہ وہ ایک مشہور نشانہ باز ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined