قومی خبریں

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق پر بجلی چوری کا الزام، 1.91 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد

ایس پی ایم پی ضیاء الرحمٰن برق پر بجلی چوری کا الزام، بجلی محکمے نے 1.91 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا، گھر کی بجلی منقطع کر دی گئی۔ والد پر افسران کو دھمکانے کا کیس درج

<div class="paragraphs"><p>سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق /&nbsp; آئی اے این ایس</p></div>

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق /  آئی اے این ایس

 
IANS

لکھنؤ: اتر پردیش کے سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمان برق پر بجلی محکمہ نے ایک کروڑ 91 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ پر بجلی چوری کا الزام لگایا گیا ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے گھر کی بجلی بھی کاٹ دی گئی ہے۔

Published: undefined

بجلی محکمہ نے بتایا کہ رکن پارلیمنٹ کے گھر میں زیرو میٹر ریڈنگ سامنے آنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ محکمہ کی طرف سے ضیاء الرحمان برق کو نوٹس جاری کیا جائے گا، اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں آر سی جاری کی جائے گی۔ اس بات کی تصدیق ایس ڈی او سنتوش تریپاٹھی نے کی ہے۔

جمعرات کی صبح بجلی محکمہ کی ٹیم بھاری پولیس فورس کے ساتھ ضیاء الرحمان برق کے گھر پہنچی۔ یہ کارروائی بجلی کی چیکنگ اور اسمارٹ میٹر کی ریڈنگ کی جانچ کے لیے کی گئی۔ گھر کے دو بجلی میٹروں میں ٹیمپرنگ کے ثبوت ملنے کا دعویٰ کیا گیا۔ چند روز قبل پرانے میٹرز کو ہٹا کر سیل کر دیا گیا تھا اور جانچ کے لیے لیبارٹری بھیجا گیا تھا۔ ان میٹرز کی رپورٹ سے یہ واضح ہوا کہ بجلی غیر قانونی طریقے سے استعمال کی جا رہی تھی۔

Published: undefined

محکمہ نے ضیاء الرحمان برق پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ان کے ساتھیوں پر محکمہ کے افسران کو دھمکانے کا بھی الزام لگایا ہے۔ ان کے والد مملوک الرحمان برق کے خلاف بھی سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے اور افسران کو دھمکی دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

محکمہ کے ایک افسر کی شکایت پر درج ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ لیبارٹری سے حاصل شدہ رپورٹ کے مطابق میٹر کو بائی پاس کر کے غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کی جا رہی تھی۔

Published: undefined

ضیاء الرحمان برق کے خلاف بجلی ایکٹ 2003 کی دفعہ 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس دوران، پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ان کے والد نے معائنہ کے دوران افسران کو گالی دی اور حکومت بدلنے پر دیکھ لینے کی دھمکی دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بجلی محکمہ کے افسران نے اس واقعے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کر لی ہے۔ بجلی محکمہ کے مطابق، یہ کارروائی عوامی وسائل کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے اور معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined