فائل تصویر آئی اے این ایس
غازی پور ضلع میں اتوار کو ضلع پنچایت ہال میں آئین بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سماج وادی پارٹی کے رہنما ، ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ نے حصہ لیا۔ اسی پروگرام میں غازی پور کے صدر اسمبلی سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی جے کشن ساہو نے بھی شرکت کی اور اس دورانہوں نے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ ملک میں خانہ جنگی ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
ساتھ ہی انہوں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر کہا کہ خود کو محب وطن سمجھنے والوں نے آزادی کے 65 سال تک ہندوستان کے ترنگا جھنڈے کا استعمال نہیں کیا۔ غازی پور کے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی جے کشن ساہو نے کہا کہ وہ خوفزدہ ہیں کیونکہ ملک میں کسی بھی وقت خانہ جنگی ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
اس دوران اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر طنز کیا۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے آئین لکھنے کے بعد کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے آزادی کے 65 سال تک ہندوستان کے ترنگا جھنڈے کا استعمال نہیں کیا۔ آج وہ سب سے بڑےمحب وطن ہے۔
Published: undefined
آر ایس ایس کی تنظیم 1925 میں ناگپور سے شروع ہوئی۔ 1947 تک وہ تنظیم جوان ہو چکی تھی لیکن انہوں نے جدوجہد آزادی میں ایک قدم بھی نہیں اٹھایا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ محب وطن کون تھے۔ یہ لوگ بار بار کہتے ہیں کہ آئین کو نہیں بدلنے دیں گے لیکن بل لا کر آئین کو کس نے بدلا ہے۔ سنبھل واقعہ کا نام لیے بغیر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک محل کو جلا دیا گیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بھائی بھائی کو دشمن سمجھے تو کیا خوف نہیں رہے گا؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined