قومی خبریں

درندوں کے سامنے بی جے پی حکومت کی خودسپردگی :اکھلیش

اکھیلیش یادو نےکہا کہ ہر مورچے پر ناکام بی جے پی حکومت کو اب ریاست اور عوا م کے مفاد میں اقتدار کو خیرباد کہنا چاہئے۔

فائل تصویرسوشل میڈیابشکریہ نیشنل ہیرالڈ
فائل تصویرسوشل میڈیابشکریہ نیشنل ہیرالڈ 

سماج وادی پارٹی(ایس پی) کےسربراہ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت پر جرائم کے سامنے خودسپردگی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں بی جے پی حکوت میں بہن ۔بیٹیاں محفوظ نہیں رہ سکتیں۔

Published: undefined

مسٹر یادو نےکل جاری کئے بیان میں الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے درندوں کے سامنے خودسپردگی کررکھی ہے۔ بیٹی الگ، ماں الگ، گاؤں الگ لیکن بیٹیوں کا انجام ایک ہے۔اقتدار پر قابض افراد کا دل اگرچہ نہ پگھلے ،پوسٹ مارٹم کے لئے گئی متاثرہ کی لاش کو دیکھ کر ڈاکٹروں کے بھی ہوش اڑ گئے۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ ایسا معاملہ پہلے نہیں دیکھا۔ظاہر ہے کہ اترپردیش'بربر تاا پردیش'بن گیا ہے اور خونی بے لگام ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

ایس پی سربراہ نے کہا کہ آئے دن بیٹیاں حیوانیت کا شکار ہورہی ہیں۔ عصمت دری اور قتل کی فہرست ہی دل کو دہلادیتی ہے۔مرادآباد میں گھر میں گھس کر بیرون ملک کے شہری سے عصمت دری،کانپور میں جماعت سات کی طالبہ سے اجتماعی عصمت دری کے واقعات اب عام بات ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ اب تک جو وزیر اعلی اور ان کی حکومت نظم ونسق کا ایک کل پرزہ نہیں تبدیل و درست کرسکے وہ آگے کسی کو کیا تحفظ فراہم کریں گے۔ ہر مورچے پر ناکام بی جے پی حکومت کو اب ریاست اور عوا م کے مفاد میں اقتدار کو خیرباد کہنا چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined