قومی خبریں

جنوبی کوریا کے صدر ہندوستان پہنچے، دروپدی مرمو نے کیا استقبال، وزیر اعظم کے ساتھ ہوگا ظہرانہ

جنوبی کوریائی صدر آج وزیر اعظم مودی کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ دونوں رہنما جہاز سازی، تجارت، سرمایہ کاری، اے آئی اور سیمی کنڈکٹرز سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر صدرجمہوریہ ’ایکس‘ ہینڈل</p><p>&nbsp;<a href="https://x.com/rashtrapatibhvn">@rashtrapatibhvn</a></p></div>

تصویر صدرجمہوریہ ’ایکس‘ ہینڈل

 @rashtrapatibhvn

 

جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ ہندوستان کے سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے ہیں۔ پیر کو راشٹرپتی بھون میں ان کا باضابطہ طور پر استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جنوبی کوریا سے آئے سرکاری مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ہندوستان پہنچنے کے بعد کوریا کے صدر نے راج گھاٹ جا کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

Published: undefined

صدر میونگ کے ہمراہ جنوبی کوریا کی خاتون اول کم ہی کیونگ بھی ہندوستان آئی ہیں۔ وزارت خارجہ نے صدر کے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ صدر میونگ آج وزیر اعظم مودی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کرنے والے ہیں۔ دونوں رہنما جہاز سازی، تجارت، سرمایہ کاری، اے آئی اور سیمی کنڈکٹرز سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، عوام سے عوام کے درمیان تعلقات اور ثقافتی تبادلوں پر بھی بات کریں گے۔

Published: undefined

قبل ازیں اتوار کے روز دہلی ایئرپورٹ پر پہنچے میونگ کا مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا نے استقبال کیا۔ ان کے بعد وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے صدر میونگ سے ملاقات کی۔ جے شنکر نے کئی شعبوں میں ہندوستان-کوریا تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ان کے عزائم کی تعریف کی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ ان کی بات چیت خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گی۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی آج سہ پہر مہمان لیڈر کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کریں گے۔ صدر میونگ ہندوستانی صدر دروپدی مرمو کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ اس دوران راشٹرپتی بھون میں بھی ضیافت کا اہتمام کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ نومبر میں وزیر اعظم مودی نے جوہانسبرگ میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کی تھی۔ 2025 میں کینیڈا میں جی7 سربراہی اجلاس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ دوسری ملاقات تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined