قومی خبریں

سوپور حملہ، زخمی کونسلر نے بھی دم توڑا، مہلوکین کی تعداد 3 ہوئی

ذرائع نے بتایا کہ زخمی کونسلر کی دوران شب زخموں کی تاب نہ لانے کے سبب موت واقع ہوگئی، جس کے ساتھ اس واقعہ میں مہلوکین کی تعداد تین ہوگئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں مشتبہ ملی ٹنٹوں کے حملے میں زخمی ہونے والا کونسلر بھی دوران شب دم توڑ دیا، جس کے ساتھ ہی اس واقعے میں مہلوکین کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ بتادیں کہ سرکاری ذرائع کے مطابق سوپور میں پیر کی دوپہر کو لشکر طیبہ سے وابستہ دو ملی ٹنٹوں نے میونسپل کونسل کے دفتر میں داخل ہوکر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک کونسلر اور ایک ایس پی او کی موت، جبکہ ایک دیگر کونسلر زخمی ہو گیا تھا۔

Published: undefined

زخمی کونسلر جن کی شناخت شمس الدین پیر ساکن خوشحال کالونی سوپور کے بطور ہوئی تھی، کو فوری طور پر سب ضلع اسپتال سوپور منتقل کیا گیا تھا جہاں سے ان کو شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال سری نگر ریفر کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی کونسلر کی دوران شب زخموں کی تاب نہ لانے کے سبب موت واقع ہوگئی، جس کے ساتھ اس واقعے میں مہلوکین کی تعداد تین ہوگئی۔

Published: undefined

جن لوگوں کی گزشتہ روز حملہ کے دوارن موت واقع ہوگئی تھی ان کی شناخت کونسلر ریاض احمد پیر ولد غلام نبی پیر ساکن ننگلی سوپور اور ایس پی او شفقت نذیر خان ولد نذیر احمد خان ساکن منڈجی سوپور کے بطور ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined