قومی خبریں

کورونا بحران: غریبوں کی تکلیف دیکھ پریشان ہوئیں سونیا گاندھی، پی ایم مودی کو پھر لکھا خط

سونیا گاندھی نے خط میں قومی فوڈ سیکورٹی قانون کے تحت آنے والوں کو 10 کلو راشن 3 مہینے تک بڑھانے کی اپیل کی، ساتھ ہی جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے، ان کو بھی 10 کلو راشن 6 مہینے تک دینے کا مشورہ دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملے لگاتار برھتے جا رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے اس وبا سے نمٹنے کے لیے کئی بڑے اقدام کیے گئے ہیں۔ لیکن وقت وقت پر اپوزیشن بھی اپنا فرض نبھا رہا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے لگاتار حکومت کو کئی مفید مشورے دیے جا رہے ہیں۔ کورونا بحران اور لاک ڈاؤن کے درمیان ایک بار پھر کانگریس کو غریبوں کی فکر ستانے لگی ہے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ایک بار پھر پی ایم نریندر مودی کو خط لکھ کر غریبوں کے حق میں کچھ مشورے دیے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے مودی حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوڈ سیکورٹی قانون کے تحت غریبوں کو ستمبر 2020 تک مفت اناج مہیا کی جائے۔ سونیا گاندھی نے گزارش کی ہے کہ جو غریب فوڈ سیکورٹی قانون کے دائرے میں نہیں آتے ہیں، انھیں بھی حکومت ستمبر تک اناج دستیاب کرائے۔ قابل ذکر ہے کہ اس وقت نریندر مودی حکومت نے جون مہینے تک مفت اناج دینے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

سونیا گاندھی کا کہنا ہے کہ قومی فوڈ سیکورٹی قانون کے تحت اپریل سے جو تک فی کس 5 کلو اضافی مفت اناج دینے کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔ لیکن لاک ڈاؤن کے طویل اثٖرات کی وجہ سے وہ حکومت کو کچھ مشورہ دینا چاہتی ہیں۔ سونیا نے کہا کہ سب سے پہلے تو قومی فوڈ سیکورٹی قانون سے فائدہ اٹھانے والوں کو 10 کلو فی کس اناج دینے کی مدت کو 3 مہینے کے لیے مزید یعنی کہ ستمبر 2020 تک بڑھا دیا جانا چاہیے۔ سونیا نے کہا کہ غریبوں کے سامنے موجود معاشی دشواری کو دیکھتے ہوئے حکومت چاہے تو انھیں مفت اناج دے سکتی ہے۔

Published: undefined

اپنے اگلے مشورہ میں سونیا گاندھی نے کہا کہ کئی ایسے لوگ ہیں جو قومی فوڈ سیکورٹی قانون کے دائرے میں نہیں آتے ہیں، ایسے لوگوں کو فی کس 10 کلو اناج کے حساب سے اگلے 6 مہینے تک مفت اناج دیا جانا چاہیے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ کئی ایسے لوگ ہیں جن کے سامنے کھانے کی فکر ہے، لیکن ان کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے۔ مہاجر مزدور جو کہ اپنی ریاستوں سے دور ہیں، ہو سکتا ہے کہ انھیں کھانے کا مسئلہ درپیش ہو۔ اس کے علاوہ کئی غریب لوگوں کے نام راشن کارڈ سے ہٹا دیے گئے ہیں، یہ بھی مسئلہ ہے۔

Published: undefined

کورونا انفیکشن کا ذکر کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ موجودہ بحران کی وجہ سے کئی ایسے لوگوں کے سامنے بھی کھانے پینے کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے جو پہلے اسے خود حاصل کرنے میں اہل تھے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ 2011 کے بعد آبادی میں لگاتار اضافہ ہوا ہے، اس کے باوجود قومی فوڈ سیکورٹی قانون کے تحت ریاستوں کا کوٹہ اس میں بڑھایا نہیں گیا ہے، اس سلسلے میں بھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سونیا گاندھی نے اس سے پہلے بھی پی ایم نریندر مودی کو کئی بار خط لکھے ہیں اور اہم مشورے کورونا انفیکشن سے لڑنے کے تعلق سے دیے ہیں۔ گزشتہ 7 اپریل کو لکھے اپنے ایک خط میں سونیا گاندھی نے مرکزی حکومت کے ذریعہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ میں 30 فیصد کٹوتی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے 5 مشورے بھی دیے تھے جو کہ کورونا سے مقابلہ میں بہت اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined