قومی خبریں

کسانوں کی حمایت میں سونیا گاندھی، یومِ پیدائش نہ منانے کا فیصلہ

سونیا گاندھی نے اعلان کیا کہ وہ زرعی قوانین کے خلاف چل رہی کسان تحریک اور کووڈ-19 کی وبا کی تشویش ناک صورت حال کے سبب اپنا یومِ پیدائش نہیں منائیں گی

کانگریس صدر سونیا گاندھی / تصویر آئی اے این ایس
کانگریس صدر سونیا گاندھی / تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: زرعی قوانین کے خلاف چل رہی کسان تحریک کا آج 13ویں دن ہے اور کسانوں نے آج بھارت بند کا اہتمام کیا ہے۔ دریں اثنا کانگری کی صدر سونیا گاندھی نے اپنا یومِ پیدائش نہیں منانے کا اعلان کیا ہے۔ سونیا گاندھی نے اعلان کیا کہ وہ زرعی قوانین کے خلاف چل رہی کسان تحریک اور کووڈ-19 کی وبا کی تشویش ناک صورت حال کے سبب اپنا یومِ پیدائش نہیں منائیں گی۔

Published: 08 Dec 2020, 9:13 AM IST

پارلیمنٹ سے ستمبر کو منظور کئے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے اپنی تحریک میں تیزی لانے کے لئے ایک روزہ بند کا اہتمام کیا ہے۔ یہ ملک گیر بند آج صبح 11 بجے سے شروع ہوگا اور سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گا۔ کسانوں کے اس بند کو 20 سے زیادہ سیاسی جماعتوں نے اپنی حمایت پیش کی ہے۔

Published: 08 Dec 2020, 9:13 AM IST

سونیا گاندھی کا یوم پیدائش 9 دسمبر کو ہے اور اس دن وہ 74 سال کی ہو جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی 9 دسمبر کو کسانوں اور مرکزی حکومت کے مابین چھٹے دور کی بات چیت ہونی ہے۔ اس سے قبل ہونے والی پانچ دور کی بات چیت بے تنیجہ رہی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ 9 دسمبر کو ہونے والی بات چیت کے بعد مسئلہ کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔

Published: 08 Dec 2020, 9:13 AM IST

راجستھان پردیش کانگریس صدر گووند ڈوٹاسرا نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سونیا گنادھی اس مرتبہ اپنا یوم پیدائش نہیں منائیں گی۔ ڈوٹاسرا نے ایک پریس کانفرنس سے یہ معلومات دی۔ مرکزی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے ڈوٹاسرا نے کہا، مودی حکومت کسان کے حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے اور بھارت بند کے پیش نظر مودی حکومت کے سردی میں بھی پسینے چھوٹ رہے ہیں۔

Published: 08 Dec 2020, 9:13 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Dec 2020, 9:13 AM IST