قومی خبریں

سونیا گاندھی نے سرکاری کمپنیوں کی نجکاری پر مودی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ

سونیا گاندھی نے اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی میں ریل کوچ فیکٹری کی نجکاری کا ایشو اٹھاتے ہوئے کہا کہ رائے بریلی کی کوچ فیکٹری کو کمپنی کے حوالے کیا جا رہا ہے جو کہ نجکاری کی شروعات ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس پارتی کی سابق صدر اور یو پی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی نے منگل کو لوک سبھا میں بولتے ہوئے ملک کی عوامی صنعتوں سے متعلق ایشو اٹھایا۔ لوک سبھا میں سونیا گاندھی نے کہا کہ پنڈت نہرو نے عوامی صنعتوں کو جدید ہندوستان کا مندر کہا تھا اور آج اس طرح کے مندر خطرے میں ہیں۔ آج کچھ خاص کاروباریوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایسی صنعتوں کو مشکل میں ڈال دیا گیا ہے۔

Published: undefined

علاوہ ازیں سونیا گاندھی نے کہا کہ ایچ اے ایل، ایم ٹی این ایل کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، یہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ عوامی سیکٹر کی سبھی کمپنیوں کی حفاظت کی جائے۔ ساتھ ہی لوک سبھا میں اپنی تقریر کے دوران سونیا گاندھی نے اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی میں ریل کارخانوں کی نجکاری کا ایشو بھی اٹھایا۔ سونیا گاندھی نے ریلوے کی 6 یونٹوں کو کمپنیوں کے حوالے کیے جانے کا ایشو اٹھاتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلہ میں رائے بریلی کی کوچ فیکٹری کو کمپنیوں کے حوالے کیا جا رہا ہے جو کہ نجکاری کا آغاز ہے۔

Published: undefined

یو پی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی نے اپنی بات لوک سبھا میں رکھتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ملک کی بیش قیمت چیزوں کو کوڑیوں کے دام چند نجی ہاتھوں کے حوالے کرنے کا پہلا عمل ہے اور اس سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو جائیں گے۔ سرکار نے اس تجربہ کے لیے رائے بریلی کی ماڈرن کوچ فیکٹری کو منتخب کیا ہے۔ اس میں بنیادی صلاحیت سے زیادہ پروڈکشن ہو رہا ہے اور یہ ریلوے کا سب سے جدید ریلوے کارخانہ ہے۔ یہ سب سے اچھی یونٹوں میں شامل ہے۔‘‘ سونیا گاندھی نے کہا کہ اس میں 2 ہزار مزدوروں اور ملازمین کی محنت لگی ہوئی ہے لیکن اب ان فیملی کا مستقبل خطرے میں ہے۔

Published: undefined

لوک سبھا میں اپنی تقریر کےد وران سونیا گاندھی بے حد نرم رو نظر آئیں اور ان کی تقریر میں کوئی اشتعال نہیں تھا۔ لوک سبھا اسپیکر کی جانب سے جب وقت ختم ہونے کا اشارہ ہوا تو اس پر بھی انھوں نے مسکراتے ہوئے کچھ مزید وقت طلب کیا۔ سونیا کا خطاب ختم ہونے پر لوک سبھا میں موجود کانگریس پارٹی کے دیگر اراکین پارلیمنٹ نے میز تھپتھپا کر ان کا استقبال کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined