قومی خبریں

’مسلمانوں پر ہو رہے مظالم دیکھ کر گاندھی جی جنت میں آنسو بہا رہے ہوں گے‘

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کے ساتھ ہو رہی مبینہ ہراسانیوں کو جب جنت سے گاندھی جی دیکھتے ہوں گے توروتے ہوں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کے ساتھ ہورہی مبینہ ہراسانیوں کو دیکھ کر گاندھی جی جنت میں رورہے ہوں گے۔

Published: 09 Apr 2019, 3:09 PM IST

ایک ٹوئٹ جس میں کہا گیا تھا کہ سردار پٹیل جنت میں دفعہ370 پر محبوبہ مفتی اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بیانات سن کر رورہے ہوں گے، کے ردعمل میں محبوبہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا 'جنت میں گاندھی جی یہ دیکھ کر رو رہے ہیں کہ اُس کے ہندوستان میں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کو کس طرح ہراساں کیا جارہا ہے، وہ آرزو کرتے ہوں گے کہ کاش ایک ہندو انتہا پسند نے اُن کو گولی مار کر ہلاک نہ کیا ہوتا تو ملک کو تباہی سے بچایا جاسکتا تھا'۔

Published: 09 Apr 2019, 3:09 PM IST

قابل ذکر ہے کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے گذشتہ روز ایک رپورٹ جس کے مطابق 'فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے لوک سبھا انتخابات لڑنے پر پابندی عائد کرنے کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے' پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'نہ سمجھوگے تو مٹ جاؤگے اے ہندوستان والو۔۔۔تمہاری داستان تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں'۔

محبوبہ مفتی نے متذکرہ رپورٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا 'عدالت میں اپنا وقت کیوں ضائع کرو گے۔ بی جے پی کی جانب سے دفعہ 370 ختم کرنے کا انتظار کرو۔ ہم خود بہ خود الیکشن نہیں لڑ پائیں گے کیونکہ آئین ہند کا جموں وکشمیر پر اطلاق ختم ہوگا۔ نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندوستان والو۔ تمہاری داستان تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں'۔

Published: 09 Apr 2019, 3:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Apr 2019, 3:09 PM IST