قومی خبریں

کاش کوئی مودی کو بھی بتائے کہ ’ سب چنگا سی‘ نہیں ہے: کانگریس

کانگریس نے کہا کہ وزیر خزانہ کا یہ بیان دیکھ کر اسے اچھا لگا کہ معیشت کے تعلق سے ملک کے جو حالات ہیں حکومت کی توجہ اس حقیقت کی طرف مبذول ہوئی ہے ۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس نے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ہندوستانی معیشت کے چیلنج کے دور سے گزرنے کی بات کا اعتراف کرنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے پیر کے روز طنز کیا کہ کاش یہی بات ملک میں ’سب کچھ ٹھیک ہے‘ کہنے والے وزیر اعظم نریندر مودی کو کوئی سمجھا پاتا ۔

Published: undefined

کانگریس نے کہا کہ وزیر خزانہ کا یہ بیان دیکھ کر اسے اچھا لگا کہ معیشت کے تعلق سے ملک کے جو حالات ہیں حکومت کی توجہ اس حقیقت کی طرف مبذول ہوئی ہے ۔ کانگریس نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر آگے کہا’’اب کوئی یہی بات وزیر اعظم کو سمجھا پائے تو شاید وہ آنے والے دنوں میں یہ کہتے ہوئے ملک کے شہریوں کو مایوس نہیں کریں گے کہ ’ سب چنگی سی ‘ کا دعوی کر کے ملک کے باشندوں کو مایوس کرنا بند کر دیں‘‘ ۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں سیتا رمن کہہ رہی ہیں کہ ہندوستانی معیشت چیلنج کے دور سے گزر رہی ہے اور اقتصادی ترقی کی شرح چھ سال کے نچلے سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ نریندرمودی نے گزشتہ ستمبر میں امریکہ کے ہیوسٹن میں ’ ہاؤ ڈی مودی‘ پروگرام کے دوران ہندوستانی نژاد امریکیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کوئی ان سے پوچھے گا کہ ’ ہاؤ ڈی مودی ‘ تو میرا جواب ہے کہ ہندوستان میں سب کچھ اچھا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی کچھ دن قبل نریندر مودی کے ’سب کچھ ٹھیک ہے‘ بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک جاکر یہ دعوی کرنا ٹھیک نہیں ہے کہ ’سب چنگا سی ‘ یعنی سب کچھ ٹھیک ہے، کہنے سے سب ٹھیک تو نہیں ہو جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined