قومی خبریں

کچھ ’مسلم فکر مند شہریوں‘ کی موہن بھاگوت سے ملاقات

’’موہن بھاگوت نے کہا کہ وہ ہندوستانی مسلمانوں کو اس ملک کا حصہ مانتے ہیں اور ان کو مسلمانوں کے مذہبی ارکان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم انہوں نے لفظ کافر اور جہاد  کے تعلق سے اپنے تحفظات کا ظہار کیا‘‘

موہن بھاگوت کی فائل تصویر
موہن بھاگوت کی فائل تصویر 

نئی دہلی: خبر ہے کہ کچھ مسلم فکرمند شہریوں نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات سے پہلے نہ تو اس کے مقاصد بیان کئے گئے اور نہ ہی فوری بعد ملاقات کی تفصیل فراہم کی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ اس خفیہ ملاقات پر کئی طرح کے سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

سوال یہ ہے کہ کچھ مسلم فکرمند شہری اگر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کرتے ہیں، تو کیا وہ جانے سے پہلے یا ملاقات کے بعد مسلمانوں کو اعتماد میں نہیں لے سکتے یا کوئی بیان جاری نہیں کر سکتے؟ ’روزنامہ انقلاب‘ میں شائع خبر کے مطابق 5 مسلم اشخاص نے 3 ہفتہ قبل دہلی کے کیشو پورم میں موہن بھاگوت سے ملاقات کی تھی، تاہم اس طرح کی خفیہ ملاقات کا کیا مقصد تھا، اس کا آنے والے وقت میں ہی پتہ چل پائے گا۔

Published: undefined

شاہد صدیقی جو ملاقات کرنے والوں میں ایک رکن تھے، انہوں نے روزنامہ کو بتایا کہ انہوں نے نوپور شرما کے گستا خانہ تبصرے کی وجہ سے ملک میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں اس کی وجہ سے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کرنے کا ارادہ کیا تھا ۔ ملاقات کرنے والے اشخاص کے ذہن میں آ ر ایس ایس کا قد اور اس کا بر سر اقتدار جماعت پر اثر تھا ، اسی وجہ سے انہیں لگا کہ ملک کے موجودہ حالات میں موہن بھاگوت سے ملنا ضروری ہے۔

Published: undefined

شاہد صدیقی نے روزنامہ کو مزید بتایا کہ موہن بھاگوت نے کہا کہ وہ ہندوستانی مسلمانوں کو اس ملک کا حصہ مانتے ہیں اور ان کو مسلمانوں کے مذہبی ارکان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم انہوں نے لفظ کافر اور جہاد کے تعلق سے اپنے تحفظات کا ظہار کیا ۔ شاہد صدیقی نے کہا کہ جن مسلمانوں نے ملاقات کی تھی انہوں نے بھی ہندوستانی مسلمانوں کو پاکستانی کہہ کر ان کی حب الوطنی پر شک کئے جانے جیسے مسئلہ پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔ ملاقات کرنے والوں نے کہا کہ وہ مسلم برادری کی نمائندگی نہیں کر رہے بلکہ وہ فکر مند شہری کی طرح ملاقات کر رہے ہیں اور وہ غلط فہمی کا ازالہ کرنے کے خواہاں ہیں کیونکہ ملک کی ترقی پرامن ماحول میں ہی ممکن ہے۔

Published: undefined

واضح رہے اس سے پہلے بھی مسلم مذہبی اور سیاسی رہنما آ ر ایس ایس قیادت سے ملاقات کرتے رہے ہیں اور ہر مرتبہ ان ملاقاتوں کے بارے میں دیر سے ہی پتہ لگتا ہے ۔ اس طرح کی ملاقاتوں کا تذکرہ نہ تو پہلے ہوتا ہے اور نہ ہی بعد میں کیا جاتا ہے۔ اگر یہ ملاقاتیں اتنی اہم ہیں تو ان کے بارے میں ذکر کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہونی چاہئے۔ بہرحال اس ملاقات سے ایک مرتبہ پھر آر ایس ایس کی اہمیت اور قد کا اندازہ ہو جاتا ہے۔ ملاقات میں جن مسلم فکرمند شہریوں نے شرکت کی ان میں سابق الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی، جنرل ضمیر الدین شاہ، سابق ایل جی نجیب جنگ، سعید شیروانی اور شاہد صدیقی شامل تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز