قومی خبریں

انسٹا گرام اور واٹس ایپ پر پستول کی فروخت،’سوشل میڈیا گینگ‘ کا پردہ فاش، 7 گرفتار

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمین میں وشال اور سمیر بی ایس سی پاس ہیں اور ’اگنی ویر‘ بھرتی کے لیے ریٹرن ٹیسٹ بھی پاس کر چکے ہیں۔ ان دونوں کے پاس سے 5-5 پستول برآمد ہوئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

 مغربی اترپردیش کے مظفر نگر میں پولیس نے واٹس ایپ اور انسٹا گرام پر پستول فروخت کرنے والے غیر قانونی اسلحہ گینگ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ککرولی تھانہ علاقہ میں انکاؤنٹر کے بعد 7 بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمین کے قبضہ سے پولیس نے 14 پستول، کارتوس اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔ یہ گروہ آن لائن ادائیگیاں پیمنٹ لے کر 5000 روپے میں پستول فروخت کرتا تھا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمین کے پاس سے اب تک 132 ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔

Published: undefined

مظفر نگر ضلع پولیس نے بتایا کہ ہتھیاروں کے غیر قانونی دھندے میں ملوث 7 جرائم پیشہ کو گرفتار کرکے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ تھانہ ککرولی کی پولیس نے ان ملزمین کو اتوار کی رات اس وقت گرفتار کیا جب وہ بہیڑہ سادات روڈ پر غیر قانونی اسلحہ سپلائی کرنے پہنچے تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے 14 غیر قانونی پستول، بڑی مقدار میں کارتوس، ایک موٹر سائیکل اور 1800 روپے نقدی برآمد کئے ہیں۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمین کی شناخت ابھیشیک، نکھل، نتن، وشال عرف گولی، سمیر، چنٹو اور سنجیو کے طور پر کی گئی ہے۔ ان ملزمین میں سے 3 اتراکھنڈ کے خان پور علاقے کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں جبکہ باقی مظفر نگر ضلع کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمین میں وشال اور سمیر بی ایس سی پاس ہیں اور ’اگنی ویر‘ بھرتی کے لیے ریٹرن ٹیسٹ بھی پاس کر چکے ہیں۔ ان دونوں کے پاس سے 5-5 پستول برآمد ہوئے ہیں۔

Published: undefined

پولیس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ گینگ غیر قانونی ہتھیاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے واٹس ایپ گروپس اور انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے خریداروں کی تلاش کرتا تھا۔ خریدار ملنے پر ایک پستول 5000 روپے میں ایک پستول فروخت کی جاتی تھی اور ادائیگی آن لائن ذرائع سے وصول کی جاتی تھی۔ بعد میں یہ پستول خریداروں تک پہنچا دیے جاتے تھے۔

Published: undefined

اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے تمام ساتوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سنجے کمار ورما نے بتایا کہ آنے والے پردھانی کے الیکشن کے پیش نظر ضلع میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم کے تحت اب تک 132 غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے درجنوں ملزمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined