قومی خبریں

ممبئی کے مانخورد علاقے میں ایک چال گرنے سے چھ افراد ہلاک

جائے وقوعہ پر موجود لوگوں کے مطابق عمارت کا ایک حصہ زوردار آواز کے ساتھ گر گیا جس سے آس پاس کے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ٖفائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ٖفائل تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی میں موسلادھار بارش کے درمیان مانخورد کے علاقے میں ایک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک چال کا ایک حصہ گرنے سے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق، مانخورد میں ہنومان مندر کے پیچھے جنتا نگر کے علاقے میں اتوار کی رات تقریباً 8:30 بجے تین منزلہ چال  کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

Published: undefined

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس، فائر بریگیڈ، بی ایم سی وارڈ کا عملہ اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچی اور راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ جائے وقوعہ پر موجود لوگوں کے مطابق عمارت کا ایک حصہ زوردار آواز کے ساتھ گر گیا جس سے آس پاس کے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اس وقت جائے وقوعہ پر راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں، حالانکہ ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق ممبئی سمیت مہاراشٹر کے مختلف حصوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ درخت گرنے اور دیگر وجوہات سے ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ اتوار کی شام موسلا دھار بارش کی وجہ سے ایک عمارت کے گرنے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق مرنے والوں میں چار خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ مانخورد کا علاقہ ممبئی کی سرحد پر واقع ہے۔ مانخورد کا علاقہ چھوٹی کچی آبادیوںا اور چھوٹے گھروں کا گھر ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined