قومی خبریں

’مہاراشٹر میں صدر راج نافذ کرنے جیسے حالات‘، سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا فڑنویس حکومت پر حملہ

مہاراشٹر اسمبلی احاطہ میں بی جے پی رکن اسمبلی اور این سی پی-ایس پی اراکین اسمبلی کے حامیوں میں ہوئی ہاتھا پائی کے ایک دن بعد اسپیکر راہل نارویکر نے اجلاس کے دوران وزیٹرس کے داخلے پر لگائی پابندی۔

<div class="paragraphs"><p>ادھو ٹھاکرے / ویڈیو گریب</p></div>

ادھو ٹھاکرے / ویڈیو گریب

 

مہاراشٹر اسمبلی احاطہ میں گزشتہ دنوں ہوئی مار پیٹ کے واقعہ پر شیوسینا یو بی ٹی چیف ادھو ٹھاکرے نے ریاستی حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے تحفظ میں اسمبلی میں ہو رہی غنڈہ گردی سے ریاست کے وقار کو نقصان ہو رہا ہے اور موجودہ حالات صدر راج نافذ کرنے جیسے ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

دراصل 2 روز قبل اسمبلی بھون میں این سی پی-ایس پی کے رکن اسمبلی جتیندر اوہاڈ اور بی جے پی رکن اسمبلی گوپی چند پڈلکر کے درمیان تلخ نوک جھونک ہو گئی تھی۔ اس بحث نے جلد ہی تشدد کی شکل اختیار کر لی اور دونوں لیڈران کے حامی ہاتھا پائی کرنے لگے۔ اسمبلی احاطہ میں ہی خوب مار پیٹ شروع ہو گئی۔ اس سے قبل بھی بی جے پی رکن اسمبلی سنجے گائیکواڈ کے ذریعہ کینٹین میں ایک شخص کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ ان واقعات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ’’حکومت کی طاقت اب کھلے عام غنڈہ گردی میں بدلتی نظر آ رہی ہے۔ کل اسمبلی احاطہ میں جو ہوا وہ بے حد شرمناک تھا۔ اراکین اسمبلی کی برسرعام مکہ بازی سے مہاراشٹر کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ اگر اسمبلی احاطہ میں اس طرح کی انارکی پھیلے گی تو یہ صدر راج جیسی حالت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔‘‘

Published: undefined

اس درمیان مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر نے اسمبلی اجلاس کے دوران احاطہ میں وزیٹرس کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس دوران صرف وزراء، اراکین اسمبلی، سرکاری طور پر نامزد ان کے پرسنل سکریٹریز اور سرکاری افسران کو ہی اندر داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ اسپیکر راہل نارویکر نے اسمبلی میں یہ اعلان این سی پی-ایس پی رکن اسمبلی جتیندر اوہاڈ اور بی جے پی رکن اسمبلی گوپی چند پڈلکر کے حامیوں میں ہوئی لڑائی کے ایک دن بعد کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined