قومی خبریں

اعظم خان نے سپریم کورٹ میں داخل کی درخواست ضمانت، آئندہ ہفتہ ہوگی سماعت

سیتاپور جیل میں قید سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان نے عبوری ضمانت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست پیش کی ہے، ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت پر فیصلہ کئی مہینے سے محفوظ رکھا ہے

اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس
اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: سیتاپور جیل میں قید سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان نے عبوری ضمانت کے لئے سپریم کورت میں عرضی داخل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ میں ان کی اس عرضی پر آئندہ ہفتہ سماعت کی جائے گی۔

Published: undefined

اعظم خان کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی دلیل میں کہا گیا ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ میں صرف ایک معاملہ میں ان کی ضمانت زیر التوا ہے۔ فیصلہ محفوظ کیے ہوئے ساڑھے چار ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود عدالت نے ابھی تک اپنا فیصلہ نہیں سنایا ہے۔ خیال رہے کہ اعظم خان کی درخواست ضمانت پر 4 دسمبر کو سماعت مکمل ہونے کے بعد الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ نہ آنے کی وجہ سے اعظم خان کو جیل میں رہنا پڑا۔

Published: undefined

اعظم خان نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ جب تک ہائی کورٹ کی جانب سے فیصلے نہیں سنایا جاتا اس وقت تک ان کی عبوری ضمانت منظور کر لی جائے اور اگر سپریم کورٹ اس معاملے میں براہ راست مداخلت نہیں کرنا چاہتا تو ہائی کورٹ کو فیصلہ سنانے کی ہدایت کی جائے۔ رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ کا فیصلہ جلد آنے کے لیے اعظم نے قانونی راستہ اختیار کیا ہے۔ اگلی سماعت میں سپریم کورٹ اعظم خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنانے کے لیے الہ آباد ہائی کورٹ کو کوئی بھی ہدایت جاری کر سکتا ہے۔

Published: undefined

غورطلب ہے کہ اعظم خان کے خلاف کل 87 مقدمات درج ہیں۔ ایک کے علاوہ باقی تمام کیسوں میں ان کی درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ اگر اس آخری معاملہ میں ضمانت مل جائے تو اعظم خان جیل سے رہا ہو جائیں گے۔ یہ معاملہ وقف بورڈ کی زمین پر قبضے کے تنازع سے جڑا ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined