قومی خبریں

ایس آئی آر مرحلہ دوم: 12 ریاستوں میں فارموں کی تقسیم 99.25 فیصد تک پہنچی، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کے مطابق، ایس آئی آر کے دوسرے مرحلے میں 12 ریاستوں میں 99.25 فیصد ای ایف تقسیم مکمل ہو چکی ہے۔ گووا اور لکشدیپ میں 100 فیصد، جبکہ ڈیجیٹل شرح اوسطاً 63.23 فیصد رہی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ ملک کی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دوسرے مرحلہ کے تحت جاری ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسیو ریویژن) کے دوران فارموں کی تقسیم کا کام تیزی سے مکمل ہونے کے قریب ہے۔ خیال رہے کہ اس مہم کے تحت گھر گھر جا کر انومیریشن فارم (ای ایف) تقسیم کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد ووٹر کی تفصیلات کی تصدیق، تازہ کاری اور نئے اہل رائے دہندگان کی شمولیت ہے۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک کی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 99.25 فیصد ای ایف تقسیم ہو چکے ہیں۔ یہ پورا عمل 4 نومبر سے 4 دسمبر تک جاری رہے گا۔ کمیشن نے بتایا کہ اس سال مجموعی طور پر 50.97 کروڑ اہل ووٹروں کو یہ فارم فراہم کیے جانے تھے، جن میں سے 50.59 کروڑ فارم پہلے ہی پہنچا دیے گئے ہیں یعنی ہدف تقریباً حاصل کر لیا گیا ہے۔

ای ایف کی تقسیم کے ساتھ ساتھ ان کا ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کرنا بھی عمل کا اہم حصہ ہے۔ کمیشن کے مطابق اب تک 32.23 کروڑ فارم آن لائن سسٹم میں محفوظ کیے جا چکے ہیں، جس سے مجموعی ڈیجیٹل شرح 63.23 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انتخابی حکام کے مطابق ڈیجیٹل اندراج مستقبل میں انتخابی فہرستوں کی درستگی، بروقت اپ ڈیٹ اور جعلی یا دہرے ناموں کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Published: undefined

گووا اور لکشدیپ میں ای ایف کی تقسیم 100 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔ ان کے بعد انڈمان و نکوبار میں 99.98 فیصد، مدھیہ پردیش میں 99.86 فیصد، مغربی بنگال میں 99.78 فیصد اور گجرات میں 99.75 فیصد فارم پہنچائے گئے ہیں۔ جبکہ سب سے زیادہ ووٹروں والے صوبے اتر پردیش نے بھی 15.39 کروڑ سے زیادہ شہریوں کا احاطہ کرتے ہوئے 99.66 فیصد تقسیم مکمل کی جا چکی ہے۔

البتہ کچھ خطوں میں پیش رفت نسبتاً سست رہی۔ پڈوچیری میں 96.32 فیصد، کیرالہ میں 97.72 فیصد اور تمل ناڈو میں 97.04 فیصد تقسیم درج ہوئی۔ ڈیجیٹل اندراج کے معاملے میں لکشدیپ 99.91 فیصد کے ساتھ سب سے آگے ہے، جبکہ گووا 86.77 فیصد اور راجستھان 82.61 فیصد پر ہیں۔ اس کے برعکس اتر پردیش میں ڈیجیٹل شرح صرف 41.44 فیصد رہی، جب کہ کیرالہ میں یہ 46.41 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ ان ریاستوں میں تکنیکی عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ زیادہ بوتھ لیول ایجنٹ (بی ایل اے) تعینات کریں تاکہ فارم کی تصدیق اور ڈیجیٹل اپلوڈ تیزی سے مکمل ہو سکے۔ کمیشن نے یہ وضاحت بھی کی کہ راجستھان کے اعداد و شمار میں انتا اسمبلی حلقہ شامل نہیں ہے، جہاں ضمنی انتخاب کی وجہ سے نظرثانی کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے 4 دسمبر کی مقررہ مدت قریب آئے گی، شفافیت اور آگاہی کو یقینی بنانے کے لیے باضابطہ بلیٹن جاری کیے جاتے رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined