
ووٹر لسٹ / علامتی تصویر / آئی اے این ایس
ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ووٹرس کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کا عمل انجام دیے جانے کے بعد 6 جنوری کو ووٹر لسٹ کا مسودہ جاری کر دیا گیا۔ اس ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں تقریباً 12 کروڑ 55 لاکھ ووٹرس ہیں۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ایس آئی آر کے تحت تقریباً 3 کروڑ ووٹرس کے نام ہٹائے گئے ہیں۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ، پریاگ راج اور کانپور جیسے بڑے شہروں میں لاکھوں ووٹ حذف ہوئے ہیں۔
Published: undefined
اتر پردیش کی جو نئی ڈرافٹ لسٹ جاری کی گئی ہے، اس میں 12 کروڑ 55 لاکھ ووٹرس کے نام شامل ہیں، جو کہ ایس آئی آر کا عمل شروع ہونے سے قبل 15 کروڑ سے زیادہ تھے۔ دی گئی جانکاری کے مطابق خصوصی گہری نظرثانی کے دوران 2 کروڑ 88 لاکھ ووٹرس کے نام فہرست سے ہٹائے گئے ہیں۔ سبھی ضلعوں میں ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری ہو چکی ہے اور اب رسمی جانکاری چیف الیکٹورل افسر نودیپ رِنوا سہ پہر پریس کانفرنس میں دیں گے۔ ضلعی افسران کو شفاف اور خامیوں سے پاک ووٹر لسٹ جاری کرنے کی سخت ہدایت دی گئی ہے۔
Published: undefined
اتر پردیش میں ایس آئی آر کی ضلع وار رپورٹ جو سامنے آئی ہے، اس میں بڑے شہر سب سے پیچھے ہیں۔ یعنی بڑے شہروں میں سب سے زیادہ ووٹرس کے نام کاٹے گئے ہیں، کیونکہ ان کے فارم جمع نہیں ہوئے۔ راجدھانی لکھنؤ اس معاملے میں پہلے مقام پر ہے، جہاں 12 لاکھ سے زیادہ ووٹ حذف ہوئے ہیں۔ پریاگ راج دوسرے مقام پر ہے، جہاں 11 لاکھ 56 ہزار 339 ووٹ کاٹے گئے ہیں۔ اسی طرح کانپور میں 9 لاکھ سے زائد، آگرہ اور غازی آباد میں 8-8 لاکھ سے زائد، بریلی میں 7 لاکھ سے زائد، میرٹھ میں 6.65 لاکھ سے زائد، جونپور میں 5.89 لاکھ سے زائد، وارانسی میں 5.73 لاکھ سے زائد، گورکھپور میں 6.45 لاکھ سے زائد اور گوتم بدھ نگر میں 4.47 لاکھ سے زائد ووٹرس کے نام حذف ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined