ایس آئی آر کے خلاف مظاہرہ، تصویر سوشل میڈیا
بہار میں ایس آئی آر کی تکمیل کے بعد اب مغربی بنگال میں ایس آئی آر کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ لیکن مغربی بنگال میں الیکشن کمیشن کے افسران کو احتجاج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی ایک ٹیم کو مغربی بنگال کے مشرقی مدناپور میں عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ ٹیم مشرقی مدناپور کے کولاگھاٹ کے دورے پر گئی تھی۔ اس دوران سناتنی برہمن سماج نے ایس آئی آر (خصوصی گہری نظرثانی) کے معاملہ پر الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کیا۔
Published: undefined
اس معاملے میں سناتنی برہمن سماج نے کہا کہ ہم آج الیکشن کمیشن کی جانب سے کیے جا رہے ایس آئی آر کو قبول نہیں کر سکتے، کیونکہ کئی لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کیے جا رہے ہیں۔ اس سماج کے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو ’’حقیقی ہندوستانی شہری ہیں، ان کے نام بطور ووٹر درج نہیں ہو پا رہے۔ ہم بطور ہندوستانی شہری اس عمل کو قبول نہیں کریں گے۔ ہم ایس آئی آر کو نہیں مانتے۔‘‘
Published: undefined
کچھ لوگوں نے بتایا کہ کل بی جے پی لیڈر شوبیندو ادھیکاری نے مطالبہ کیا تھا کہ ووٹر لسٹ سے صرف 4 قسم کے نام ہٹائے جائیں- مردہ ووٹرز، دوہری یا تہری انٹری والے نام، جعلی ووٹرز اور غیر قانونی دراندازوں کے نام (خصوصاً روہنگیا اور بنگلہ دیشی مسلم دراندازوں کے نام)۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عمل کے نتیجے میں کسی بھی ہندوستانی شہری کو، چاہے وہ کسی بھی مذہب یا برادری سے تعلق رکھتا ہو، فہرست سے نہیں ہٹایا جائے گا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ آج الیکشن کمیشن ایس آئی آر کے سلسلے میں کولاگھاٹ کے 3 اضلاع کے افسروں کے ساتھ میٹنگ کر رہا ہے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز مغربی بنگال کے حکام کو ایس آئی آر کی تیاریوں کے تحت ووٹر لسٹ میپنگ کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت دی تھی اور اسے مکمل کرنے کے لیے 7 دن کی مدت مقرر کی تھی۔ ایک افسر نے بتایا کہ تقریباً 40 فیصد کام ابھی ادھورا ہے اور کئی اضلاع میں رفتار سست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میپنگ کے اس عمل میں 2025 کی فہرست میں درستگی یقینی بنانے کے لیے 2002 کی ووٹر لسٹ کی بنیاد پر موجودہ ووٹروں کی تصدیق شامل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined