قومی خبریں

جی ہاں، بدتمیز شری کانت تیاگی بی جے پی کے ہی لیڈر ہیں، بیوی کا دعویٰ

شری کانت تیاگی کی بیوی انو تیاگی نے دعویٰ کیا کہ شری کانت تیاگی نے خودسپردگی کی تھی، وہ کسی چھاپہ ماری میں نہیں پکڑے گئے۔

پولیس کی گرفت میں شری کانت تیاگی
پولیس کی گرفت میں شری کانت تیاگی 

نوئیڈا کی گرینڈ اومیکس سوسائٹی میں ایک خاتون سے بدتمیزی کرنے والے شری کانت تیاگی کی بیوی انو تیاگی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر بی جے پی رکن ہیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انو تیاگی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ مہیش شرما کے اشارے پر ان کے کنبہ کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ خاتون کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بی جے پی رکن پارلیمنٹ مہیش شرما نے شری کانت تیاگی کے بی جے پی رکن ہونے سے انکار کیا تھا۔ اس سلسلے میں شری کانت تیاگی کی بیوی نے آج کہا کہ ’’میرے شوہر بی جے پی رکن تھے۔ یہ پورا ڈرامہ مہیش شرما کے اشارے پر کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے پولیس کمشنر کے ساتھ بدسلوکی کی، اس لیے پولیس ہمارے ساتھ برا سلوک کر رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

انو تیاگی کا کہنا ہے کہ ’’میرے شوہر نے پہلے دن خود سپردگی کر دی ہوتی، لیکن ہم صرف ایک وکیل کا انتظار کر رہے تھے تاکہ ہم مناسب قانونی مدد لے سکیں۔ اگر مجھے پولیس اسٹیشن میں حراست میں نہیں لیا گیا ہوتا تو میرے شوہر نے اگلے دن خود سپردگی کر دی ہوتی کیونکہ میں ایک وکیل کے ذریعہ قانونی مدد مانگ سکتی تھی۔‘‘ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شری کانت تیاگی نے خودسپردگی کی تھی، وہ کسی چھاپہ ماری میں نہیں پکڑے گئے ہیں۔ حالانکہ نوئیڈا پولیس نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ اس نے شری کانت تیاگی کو چھاپہ ماری میں گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

انو تیاگی نے الزام عائد کیا کہ ان کے ملازمین کو تھرڈ ڈگری کا ظلم برداشت کرنا پڑا، ساتھ ہی ان کے بچوں کو بھی پریشان کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’مجھے جسمانی طور سے حراساں نہیں کیا گیا، لیکن مجھے ذہنی طور پر حراساں کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے ہر ممکن طریقے سے غلط روہی اختیار کیا، بھلے ہی میں جانچ میں پورا تعاون کر رہی تھی۔ یوگی جی اب کہاں ہیں؟ کیا میں ایک خاتون نہیں ہوں؟‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو