قومی خبریں

شری امرناتھ جی یاترا ایک روز بعد بحال

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یاترا کے لئے منگل کی صبح دونوں پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے یاتریوں کو پوتر گھپا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔

امرناتھ یاترا، تصویر آئی اے این ایس
امرناتھ یاترا، تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: ایک دن کے لئے عارضی طور بند رہنے کے بعد شری امرناتھ جی یاترا منگل کی صبح دونوں پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے بحال ہوگئی۔ بتادیں کہ یہ یاترا ناساز موسمی حالات کے باعث پیر کے روز معطل رہی تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یاترا کے لئے منگل کی صبح دونوں پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے یاتریوں کو پوتر گھپا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ 633 یاتری جن میں 105 خواتین، 5 سادھو، 5 بچے شامل تھے، بالتل کیمپ سے پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بالتل بیس کیمپ سے 198 یاتریوں کو جہاز کے ذریعے پوتر گھپا پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پہلگام بیس کیمپ سے بھی یاتری پوتر گھپا کے درشن کے لئے روانہ ہوگئے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک قریب تین لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیے ہیں۔ 43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے موقعے پر اختتام پذیر ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined