مہاراشٹر حکومت نے رہائشی ہوٹلوں، ریستورانوں، کھانے پینے کے مراکز، تھیٹرس، عوامی تفریح گاہوں سمیت دکانوں و کاروباری اداروں کو پوری ریاست میں 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم شراب کی دکانیں اور بیئر بار 24 گھنٹے نہیں کھلیں گی اور ان پر قبل والے ہی ضابطے نافذ رہیں گے۔ اس تعلق سے یکم اکتوبر کو ایک سرکاری حکم (جی آر) جاری کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
سرکاری حکم میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ رہائشی ہوٹل، ریستوراں، کھانے پینے کے مراکز، تھیٹر، عوامی تفریح گاہیں، دکانیں اور کاروباری ادارے پوری ریاست میں 24 گھنٹے کھلے رہ سکتے ہیں۔ لیکن شراب کی فروخت اور سپلائی سے متعلق اداروں کو 24 گھنٹے کھلنے کی اجازت نہیں ملے گی۔ ان میں وائن شاپ، بیئر بار، ڈانس بار، حقہ پارلر، ڈسکوتھیك اور پرمٹ روم شامل ہیں۔
Published: undefined
سرکاری حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دکانیں اور کاروباری ادارے ہفتہ کے تمام دن کھلے رہ سکتے ہیں، بشرطیکہ ہر ملازم کو ہفتہ میں کم از کم 24 گھنٹے کا مسلسل آرام دیا جائے۔ مذکورہ اداروں کے کام کے اوقات محدود ہی رہیں گے۔ اس سے قبل 19 دسمبر 2017 کو جاری نوٹیفکیشن میں ریاستی حکومت نے پرمٹ روم، بیئر بار، ڈانس بار، حقہ پارلر، ڈسکوتھیك اور شراب فروخت کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ ساتھ وائن شاپ، تھیٹر اور سنیما ہال کے کھلنے اور بند ہونے کا وقت مقرر کر دیا تھا۔
Published: undefined
اس کے بعد 31 جنوری 2020 کے نوٹیفکیشن میں حکومت نے تھیٹر اور سنیما ہال کو پچھلے نوٹیفکیشن سے باہر کر دیا اور صرف شراب بیچنے یا پیش کرنے والے اداروں کو وقت کی پابندی میں رکھا۔ سرکاری حکم (جی آر) میں یہ بھی کہا گیا کہ مقامی انتظامیہ اور پولیس محکمہ ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined