قومی خبریں

تمل ناڈو میں بی جے پی کو جھٹکا! آئی ٹی سیل کے 13 عہدیدار اجتماعی طور پر مستعفی، سیل کے سربراہ پہلے ہی دے چکے استعفیٰ

تمل ناڈو میں بی جے پی کو اس وقت جھٹکا لگا جب پارٹی کے آئی ٹی سیل کے 13 عہدیدار اجتماعی طور پر مستعفی ہو گئے۔ آئی ٹی سیل کے سربراہ سی ٹی آر نرمل کمار پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تمل ناڈو بی پی کے صدر بی جے پی کے اناملائی / آئی اے این ایس</p></div>

تمل ناڈو بی پی کے صدر بی جے پی کے اناملائی / آئی اے این ایس

 

چنئی: تمل ناڈو میں بی جے پی کو اس وقت جھٹکا لگا جب پارٹی کے آئی ٹی سیل کے 13 عہدیدار اجتماعی طور پر مستعفی ہو گئے۔ آئی ٹی سیل کے سربراہ سی ٹی آر نرمل کمار پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز استعفی پیش کرنے والوں میں پارٹی کی چنئی ویسٹ ضلع آئی ٹی یونٹ کے سربراہ اوراتی انبراسو، یونٹ کے 10 سکریٹری اور 2 نائب صدور شامل ہیں۔

Published: undefined

ایک طرف جہاں تمل ناڈو بی جے پی کے ریاستی سربراہ کے اناملائی ریاست میں اپنی مضبوطی کے دعوے کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف آئی ٹی سیل کے کارکنان کے استعفی دینے سے پارٹی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ استعفی دینے والے تمام 13 عہدیدار آئی ٹی سیل کے سربراہ سی ٹی آر نرمل کمار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انادرمک (اے آئی اے ڈی ایم کے) میں شامل ہو سکتے ہیں۔ سی ٹی آر کے علاوہ ریاستی سکریٹری دلیپ کنن بھی استعفی دے کر انادرمک میں شامل ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

انبراسو نے استعفیٰ دینے کے بعد کہا کہ پارٹی میں اب بھی غیر معمولی صورتحال برقرار ہے اور گزشتہ چند دنوں سے بہت سے لوگ مجھ سے رابطہ قائم کر رہے ہیں۔ اب مجھے اپنا حال سب کو بتانا ہے۔ میں نے کئی سالوں سے بی جے پی کے ساتھ سفر کیا ہے۔ میرے اردگرد ہر کوئی جانتا ہے کہ پارٹی کی ذمہ داریاں صرف چند سالوں کے لیے ہیں اور میں کسی عہدے کا متلاشی نہیں ہوں۔ مجھے امید ہے کہ آپ سب میرا کام جانتے ہوں گے۔ یہ مجھے حیران کر دیتا ہے کہ میں اتنے عرصے سے اپنے خلاف دھمکیوں اور شکایات کو کیسے برداشت کرتا رہا ہوں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ’’پارٹی میں میرے ساتھ کام کرنے والے میرے پیارے بھائیوں کے خیالات کا احترام کرتے ہوئے میں نے ہمارے پیارے سی ٹی آر نرمل کمار کے ساتھ سفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘‘

رپورٹ کے مطابق، بی جے پی سے مزید 13 رہنماؤں کا استعفیٰ بھگوا پارٹی کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، یہاں تک کہ قومی قیادت نے پارٹی کے صدر جے پی نڈا اور تمل ناڈو کے جنرل سکریٹری انچارج سی ٹی روی کے انادرمک کے عبوری جنرل سکریٹری پلانیسوامی سے بات چیت شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined