قومی خبریں

نیٹ میں شعیب آفتاب نے صد فیصد نمبرات کے ساتھ کیا ٹاپ

شعیب آفتاب نے اس کے علاوہ اڈیشہ میں پہلی بار نیٹ ٹاپر بن کر تاریخ رقم کردی ہے۔ صد فیصد نمبر حاصل کرنے والے شعیب کے اہل خانہ اپنے بیٹے کی محنت اور جذبے سے خوش ہیں۔

شعیب آفتاب، تصویر سوشل میڈیا
شعیب آفتاب، تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: پورے ملک میں میڈیکل کالجوں میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں داخلہ کے لیے منعقد آل انڈیا اہلیت امتحان (نیٹ-2020) کے نتائج آج جاری کیے گئے، جس میں شعیب آفتاب نے 720 میں سے 720 نمبر لاکر ٹاپ کیا ہے۔

Published: undefined

نیٹ کا نتیجہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی سرکاری ویب سائٹ این ٹی اے این ای ای ٹی ڈاٹ این آئی سی ڈاٹ ان پر جاری کیا گیا ہے۔ رزلٹ کے ساتھ این ٹی اے نے فائنل آنسر شیٹ بھی جاری کر دی ہے۔ اس امتحان میں شعیب آفتاب نے 720 میں سے 720 نمبر حاصل کرکے نمبر ایک پوزیشن حاصل کی ہے۔ شعیب آفتاب نے اس کے علاوہ اڈیشہ میں پہلی بار نیٹ ٹاپر بن کر تاریخ رقم کردی ہے۔ صد فیصد نمبر حاصل کرنے والے شعیب کے اہل خانہ اپنے بیٹے کی محنت اور جذبے سے خوش ہیں۔

Published: undefined

اس امتحان کے لیے کل 15.97 لاکھ امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا۔ ان میں سے 85 فیصد سے 90 فیصد امیدوارامتحان میں شریک ہوئے تھے۔ اس سال تقریباً 14.37 لاکھ سے زائد امیدوار کورونا وبا کے باوجود 13 ستمبر داخلہ امتحان میں شامل ہوئے تھے۔ کنٹینمنٹ زون میں ہونے کے سبب جو طلبہ امتحان نہیں دے پائے تھے ان کے لیے 14 اکتوبر کو دوبارہ امتحان منعقد کیا گیا تھا، اس لیے رزلٹ میں بھی تھوڑی تاخیر ہوگئی۔ اس امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ملک کے سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسز میں ایڈمیشن ملے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined