قومی خبریں

شیوراج سنگھ اسپتال سے فارغ، لوگوں سے کہا- ’لاپرواہی نہ برتیں‘

شیوراج سنگھ چوہان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھیڑ والے کاموں سے بچیں، ماسک پہنیں، سینیٹائزر کا وقفے وقفے پر استعمال کرتے رہیں اور ایک طے وقفے کے بعد ہاتھوں کو بھی صابن سے بہت اچھے طریقے سے دھوتے رہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کورونا انفیکشن کا علاج کرانے کے بعد آج چرایو اسپتال سے اپنی رہائش گاہ جانے کے دوران کہا کہ کورونا انفیکشن پر روک لگانے کے لئے ضروری ہے کہ کوئی بھی شخص لاپرواہی نہ برتے۔ چوہان نے لوگوں سے کہا کہ ان کی نظروں میں کورونا کے شروعاتی علامات نظر آنے پر علاج شروع کردیئے جانے پر یہ لاعلاج بیماری نہیں ہے۔ لیکن دیر ہونے پر یہ تکلیف دہ بن جاتی ہے۔

Published: 05 Aug 2020, 4:25 PM IST

شیوراج سنگھ چوہان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھیڑ والے کاموں سے بچیں۔ ماسک پہنیں، سینیٹائزر کا وقفے وقفے پر استعمال کرتے رہیں اور ایک طے وقفے کے بعد ہاتھوں کو بھی صابن سے بہت اچھے طریقے سے دھوتے رہیں۔

Published: 05 Aug 2020, 4:25 PM IST

اس دوارن چرایو اسپتال کی جانب سے صبح جاری بلیٹن کے مطابق چوہان کی صحت سے متعلق سبھی پیرا میٹر ٹھیک ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دی جاسکتی ہے۔ اس کے بعد ضروری عمل پورے کرکے چوہان کو اسپتال سے گھر لے جانے کی اجازت دے دی گئی اور وہ بارہویں دن گھر روانہ ہوگئے۔ چوہان 25 جولائی کو کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے اور وہ اسی دن یہاں چرایو اسپتال میں داخل ہوگئے تھے۔ وزیراعلی کو آج بارہویں دن اسپتال سے چھٹی ملی ہے۔

Published: 05 Aug 2020, 4:25 PM IST

اس دوران ریاستی بی جے پی کے میڈیا انچارج لوکیندر پراشر نے بتایا چوہان کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ وہ مکل طور پر صحت مند ہیں۔ کووڈ -19 گائڈلائن کے مطابق اگلے سات دن تک احتیاط کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر ہی رہیں گے اور اپنی صحت کا دھیان رکھیں گے۔ پراشر نے ان کی اچھی صحت کے لئے دعا کی ہے۔

Published: 05 Aug 2020, 4:25 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Aug 2020, 4:25 PM IST