قومی خبریں

مہاراشٹر اسمبلی احاطہ میں شیو سینا کے ادھو اور شندے دھڑے میں تصادم

مانسون اجلاس کے دوران ایکناتھ شندے دھڑے اور ادھو ٹھاکرے دھڑے کے ارکان اسمبلی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ جس کے بعد دونوں دھڑے ایک دوسرے سے بھڑ گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے اور دیویندر فڈنویس کی حکومت بننے کے بعد سے ہی ادھو دھڑے اور شندے دھڑے میں کشیدگی برقرار ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی میں آج دونوں دھڑے ایک دوسرے سے متصادم ہو گئے۔

Published: undefined

دراصل مانسون اجلاس کے دوران ایکناتھ شندے دھڑے اور ادھو ٹھاکرے دھڑے کے ارکان اسمبلی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ جس کے بعد دونوں دھڑے ایک دوسرے سے بھڑ گئے۔ ادھو ٹھاکرے دھڑے کے ارکان اسمبلی کے خلاف ’50 کھوکھے ایک دم اوکے‘ جیسے نعرے لگائے گئے۔

Published: undefined

شیو سینا کے دونوں دھڑے اسمبلی ہاؤس کی سیڑھیوں پر ہی دست و گریباں ہو گئے۔ اس دوران ارکان اسمبلی نے دوسرے دھڑے کو چڑھانے کے لئے ہاتھوں میں گاجریں بھی لی ہوئی تھیں۔ خیال رہے کہ دونوں دھڑوں میں اس سے پہلے بھی کشیدگی ہوتی رہی ہے، تاہم ایکناتھ شندے نے کہا تھا کہ حزب اختلاف اپنی حدود کو عبور نہ کرے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ مہاراشٹر میں کافی دنوں تک جاری رہنے والے سیاسی ڈرامہ کے بعد ادھو ٹھاکرے دھڑے کی قیادت والی مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت گر گئی تھی، جبکہ ایکناتھ شندے نے بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنا لی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined