قومی خبریں

اب وزارت کو لے کر شیوسینا ناراض، امت شاہ سے وزارت بدلنے کا کیا مطالبہ

جے ڈی یو کے بعد اب خبر ہے کہ شیوسینا اپنے وزارتی قلمدان کو لے کر بی جے پی سے ناراض ہے اور اس تعلق سے اس کے رہنماؤں نے امت شاہ سے شکایت کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

وزیر اعظم نریندر مودی کی دوسری پاری کی حلف برداری تقریب کے وقت سے ہی اتحادی پارٹیوں میں ناراضگی کی باتیں شروع ہو گئی تھیں۔ پہلے جنتا دل یو نے کابینہ سے علیحدہ رہنے کا اعلان کیا اور پارٹی سربراہ اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مرکزی کابینہ میں علامتی شرکت کے خلاف ہیں۔ ادھر بی جے پی نے اپنا دل کی انوپریا پٹیل کو بھی کوئی وزارت نہیں دی ہے۔ اب شیوسینا جس کو وزارت دی ہے وہ اپنے قلمدان سے خوش نہیں ہے۔

Published: undefined

مرکزی کابینہ میں شیوسینا کو بھاری صنعت کی وزارت دی گئی ہے لیکن وہ اس وزارت سے خوش نہیں ہے اور ذرائع کے مطابق شیوسینا کے سینئر رہنماؤں نے اس تعلق سے امت شاہ سے ملاقات کر کے اپنی ناراضگی درج کرائی ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے پہلے شیوسینا نے بی جے پی سے وزارت بدل کر دوسری وزارت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے شیو سینا سے اروند ساونت کو مرکزی کابینہ میں جگہ دی گئی ہے اور انہیں بھاری صنعت کی وزارت دی گئی ہے۔ حلف برداری تقریب کے وقت شیوسینا کو کوئی ناراضگی نہیں تھی لیکن اب اچانک انہوں نے یہ ناراضگی درج کرائی ہے۔ اس سے قبل لوک سبھا انتخابات سے پہلے بھی شیو سینا نے کافی ناراضگی دکھائی تھی اور اکیلے انتخابات لڑنے کا شور مچایا تھا لیکن بعد میں بی جے پی کے ساتھ ملکر ہی چناؤ لڑی تھی۔

Published: undefined

واضح رہے مرکزی کابینہ میں صوبہ مہاراشٹر سے سات لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں شیوسینا سے اروند ساونت ہیں جبکہ بی جے پی سے نتن گڈکری، پرکاش جاوڈیکر، پیوش گوئل، راؤ صاحب دانوے، رام داس اٹھاولے اور سنجے گھوترے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined