قومی خبریں

کپوارہ میں ایل او سی پر گولہ باری، ایک مسجد سمیت کئی مکانوں کو نقصان، پانچ افراد زخمی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول پر ٹنگڈار اور کرناہ سیکٹروں میں بدھ کی شب پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے گولہ باری شروع کردی۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @PBNS_India
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @PBNS_India 

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول پر ٹنگڈار اور کرناہ سیکٹروں میں بدھ کی شب ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد زخمی جبکہ ایک مسجد سمیت کئی مکانوں کو نقصان پہنچا۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول پر ٹنگڈار اور کرناہ سیکٹروں میں بدھ کی شب پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے گولہ باری شروع کردی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد زخمی جبکہ ایک مسجد سمیت کئی رہائشی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

Published: undefined

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوانوں نے حملوں کا بھر پور جواب دیا اور طرفین کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ رک رک کر رات بھر جاری رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined