قومی خبریں

یوپی کے سہارنپور میں شرمناک واقعہ! کھلاڑیوں کو بیت الخلا میں رکھا ہوا کھانا دیا گیا، کھیل افسر معطل

اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو پیش کئے جانے والے چاول سے بھرا برتن بیت الخلا میں رکھا گیا تھا، جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

سہارنپور: یوپی کے سہارنپور میں نوجوان کھلاڑیوں کو بیت الخلا میں رکھے کھانا کو کھلائے جانے کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واقعہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلع اسپورٹس آفیسر انیمیش سکسینہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری کھیل نونیت سہگل نے انیمیش سکسینہ کو فوری اثر سے معطل کرنے کی ہدایت دی۔

Published: undefined

ریاستی حکومت نے اے ڈی ایم فنانس اینڈ ریونیو رجنیش کمار مشرا کو واقعہ کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کھلاڑیوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ انہیں آدھا پکا ہوا کھانا دیا گیا تھا اور اس کھانے کو جگہ کی کمی کے باعث ٹوئلٹ میں رکھا گیا تھا۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس نے اس واقعہ پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے جواب طلب کیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ تین روزہ سب جونیئر گرلز کبڈی مقابلے کے پہلے دن 16 ستمبر کو کھلاڑیوں کو دوپہر کے کھانے میں آدھے پکے ہوئے چاول پیش کیے گئے، جب کھلاڑیوں نے کم پکے ہوئے چاولوں کی شکایت کی تو باورچی نے چاول کی پلیٹ اٹھا کر بیت الخلا کے اندر رکھ دی۔ وہیں پوریوں کو کاغذ بچھا کر بیت الخلا کے اندر رکھی گئی تھی۔ بہت سے کھلاڑیوں نے ان پوریوں کو کھانے سے انکار کر دیا اور دوپہر کے کھانے میں صرف سبزیاں اور سلاد ہی لیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined