قومی خبریں

دہلی: جامع مسجد کے شاہی امام احمد بخاری نے لی کورونا کی پہلی خوراک

شاہی امام احمد بخاری کے جانشیں سید شابان بخاری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’شاہی امام احمد بخاری نے آج کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔‘‘

کورونا ٹیکہ کی پہلی خوراک لیتے ہوئے شاہی امام احمد بخاری
کورونا ٹیکہ کی پہلی خوراک لیتے ہوئے شاہی امام احمد بخاری تصویر بذریعہ ٹوئٹر

کورونا انفیکشن سے نمٹنے کے لیے ہندوستان میں زور و شور سے ٹیکہ کاری مہم جاری ہے۔ اس درمیان منگل کے روز دہلی جامع مسجد کے شاہی امام احمد بخاری نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لے لی، اور لوگوں سے اپیل بھی کی کہ وہ جلد از جلد ٹیکہ لگوائیں تاکہ اس عالمی وبا سے محفوظ رہ سکیں۔ شاہی امام احمد بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرا مقصد یہ ہے کہ لوگوں میں ٹیکہ کاری کو لے کر مثبت پیغام جائے اور وہ ٹیکہ لگوانے کے لیے آگے آئیں۔ سبھی لوگ کسی افواہ پر دھیان دیے بغیر کورونا کی ویکسین لگوائیں اور خود کو محفوظ کریں۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ شاہی جامع مسجد کے امام احمد بخاری نے کے کورونا ٹیکہ لگوانے سے متعلق اطلاع ان کے صاحبزادے اور نائب سید شابان بخاری نے دی۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ جانکاری فراہم کرتے ہوئے لکھا کہ ’’شاہی امام احمد بخاری نے آج کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔‘‘ ساتھ ہی سید احمد بخاری کے جانشیں سید شابان بخاری نے خود بھی ٹیکہ لگوانے کی خبر ٹوئٹر پر دی۔ انھوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’الحمد اللہ آج میں نے نصف راستہ طے کرتے ہوئے اسپوتنک وی کی پہلی خوراک حاصل کر لی۔ آپ بھی ٹیکہ ضرور لگوائیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined