قومی خبریں

کھلاڑیوں کا جنسی استحصال: ’ملک کا نام روشن کرنے والی بیٹیاں جنتر منتر پر رو رہیں ہیں لیکن وزیر اعظم پرسکون ہیں‘

کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے پہلوانوں کے مسئلہ پر پریس کانفرنس سے کہا ’’ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ملک کا نام روشن کرنے والی بیٹیاں جنتر منتر پر رو رہی ہوں۔ حکومت کی خاموشی کئی سوال کھڑے کرتی ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: ریسلنگ فیڈریشن کے صدر بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کو برطرف کئے جانے کے مطالبہ پر پہلوانوں کا احتجاج تیسرے دن بھی جاری رہا۔ پہلوانوں نے برج بھوشن پر جنسی استحصال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ دریں اثنا، کانگریس نے پریس کانفرنس کے ذریعے پہلوانوں کے مسئلہ کے حوالہ سے وزیر نریندر اعظم مودی کو ہدف تنقید بنایا۔

Published: undefined

پریس کانفرنس میں کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت، مکہ باز وجندر سنگھ اور ایتھلیٹ کرشنا پونیا نے شرکت کی۔ سپریہ شرینیت نے کہا کہ برج بھوشن شرن سنگھ نہیں بلکہ وزیر اعظم خود آج کٹہرے میں ہیں۔ پھوگاٹ نے خود کہا ہے کہ انہوں نے اپنے والد کے ساتھ جا کر وزیر اعظم کو سب کچھ بتا دیا تھا، پھر بھی وزیر اعظم کچھ نہیں کر رہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ٹینی (مرکزی وزیر) کا معاملہ ہو یا اب برج بھوشن کا معاملہ، وزیر اعظم پرسکون ہیں اور کچھ نہیں کرتے۔

Published: undefined

سپریا شرینیت نے کہا، ’’ونیش پھوگاٹ نے اکتوبر 2021 میں وزیر اعظم نریدنر مودی کو تمام حقیقت سے آگاہ کیا تھا اور اپنی جان کو خطرہ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا۔ آج سوال یہ ہے کہ مودی جی نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی کیا کیا؟ خاموش کیوں رہے؟ کیا کارروائی؟ 72 گھنٹے سے زیادہ ہو گئے آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ملک کا نام روشن کرنے والی بیٹیاں جنتر منتر پر رو رہی ہوں۔ حکومت کی خاموشی کئی سوال کھڑے کرتی ہے۔ یہ کھلاڑی اپنے درد اور اذیت کو بیان کرنے اور سوال اٹھانے پر مجبور ہیں۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پہلوان تین دن سے احتجاج کر رہے ہیں۔ بدھ اور جمعرات کے بعد جمعہ کو بھی ملک کے تجربہ کار پہلوانوں نے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنتر منتر پہنچ کر دھرنا دیا۔ ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کو کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور پریشان کرنے کے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ کچھ سینئر کوچز کو بھی ان الزامات کا سامنا ہے۔

Published: undefined

خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کہا تھا کہ ان کے پاس 10-12 کھلاڑیوں کے نام ہیں جن کا جنسی استحصال ہوا ہے۔ ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ وہ عدالت یا وزیر اعظم کے سامنے ان کے نام بتائیں گی۔ انشو ملک نے بھی برج بھوشن سنگھ پر الزام عائد کیا ہے۔

وہیں، برج بھوشن شرن سنگھ نے جمعہ یعنی آج شام 4 بجے پریس کانفرنس کر کے بڑا انکشاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ استعفیٰ پر انہوں نے کہا کہ اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انکا کہنا ہے کہ ہریانہ کے 300 کھلاڑی حمایت میں آئے ہیں، ان کی بات بھی سنی جائے۔

Published: undefined

اس سے قبل ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا تھا کہ جنسی استحصال کا الزام بہت بڑا الزام ہے۔ اگر یہ سچ ثابت ہوا تو وہ پھانسی کے پھندے پر لٹکنے کے لیے تیار ہیں۔ برج بھوشن شرن نے مزید کہا کہ جو کھلاڑی احتجاج کر رہے ہیں ان میں سے کوئی بھی اولمپکس نہیں جیت سکتا، اسی لیے وہ غصہ میں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان