آگ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
بہار میں بھاگلپور کے پیرپینتی تھانہ حلقے کے گووند پور پنچایت واقع رام نگر اٹھنیا دیارہ میں ہفتہ کو شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں تقریباً 36 گھر جل کر پوری طرح سے تباہ ہو گئے۔ اس سے درجنوں کنبہ بے گھر ہو گئے ہیں۔ آگ لگنے سے گھر میں رکھا اناج، کپڑا، برتن، خوردنی اشیا اور نقدی بھی جل کر خاک ہو گیا۔ اس سے دیہی لوگوں کا کافی مالی نقصان ہوا ہے۔ آگ کی لپٹیں اتنی تیز تھیں کہ اچانک آگ نے خوفناک شکل اختیار کرلی اور گھروں میں رکھا ایک بھی سامان نہیں بچایا جا سکا۔
Published: undefined
آتشزدگی کے اس واقعہ میں متھن یادو کی دو گائے اور ایک باچھی اور رتن یادو کی تین بکری جھلس کر مر گئی۔ واقعہ دوپہر تقریباً 12 بجے کا ہے۔ اس وقت زیادہ تر لوگ کھیت میں مکّے کی فصل کی تیاری کرنے گئے ہوئے تھے۔ آگ کی لپٹیں اور دھوئیں کو دیکھ کر آس پاس کے دیہی لوگ اور کھیت میں فصل کی تیاری کر رہے لوگ دوڑ کر موقع پر پہنچے، لیکن تب تک گھر کا سارا سامان جل کر خاک ہو چکا تھا۔
برہمدیو یادو کے گھر سے پہلے دھواں نکلا اور اچانک تیزی سے پھیل گیا۔ برہمدیو کے گھر کے سبھی رکن کھیت میں مکّا کی تیاری کے لیے گئے ہوئے تھے۔ اس وجہ سے آگ کیسے پھیلی، اس کا پتہ نہیں چل سکا۔
Published: undefined
ضلع کونسل کے نائب صدر پپو یادو، مکھیا نمائندہ کندن یادو، سابق مکھیا وجئے گوسوامی نے اس کی اطلاع سی او منوہر کمار، بی ڈی او ابھیمنیو کمار، تھانہ صدر نیرج کمار کو دی۔ اطلاع ملنے پر پیرپینتی اور ایکچاری دیارہ سے دو چھوٹی فائر بریگیڈ کی گاڑی بھیجی گئیں۔ آگ کے خوفناک شکل اختیار کر لینے کی اطلاع پر پھر بڑی فائر بریگیڈ کی گاڑی آئیں۔
Published: undefined
فائر بریگیڈ کے اہلکاروں اور دیہی لوگوں کے تعاون سے کافی مشقت کے بعد کسی طرح آگ پر قابو پایا جا سکا۔ ضلع پریشد نائب صدر پپو یادو نے متاثرین کو فوری خشک راشن، چاول دال دستیاب کروایا۔ مکھیا سوچیتا دیوی اور ان کے بیٹے کندن یادو نے رات میں سبھی آگ متاثرین کنبہ کو کھانا کھلوایا۔ ساتھ ہی سی او سے جلد سے جلد آفات امداد دینے کا مطالبہ کیا۔
اس دوران مویشی ڈاکٹروں نے مر چکے مویشیوں کا پوسٹ مارٹم کیا۔ اطلاع ملتے ہی رشمی کماری، سی او منوہر کمار، بی ڈی او ابھیمنیو کمار، تھانہ صدر نیرج کمار سمیت پولیس افسران موقع پر پہنچے۔
Published: undefined
’امر اُجالا‘ کی خبر کے مطابق آگ سانحہ میں دیپ نارائن یادو، ودیا دھر یادو، چھکو یادو، سدھا دیوی، دلیپ یادو، راج پتی یادو، ونئے یادو، بُچنی دیوی، متھن یادو، فوٹک لال یادو، سنتوش یادو، برہمدیو یادو، ستن یادو، منٹو یادو، منا یادو، کوشلیا دیوی، بٹن یادو، سبھاش یادو، نواس یادو، شیوانند یادو، پنکج یادو، سدانند یادو، زبانی یادوسمیت 36 جل کر خاک ہو گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined