فائل تصویر آئی اے این ایس
بقرعید کے تہوار سے قبل قربانی کے معاملے پر سیاسی کشیدگی چھڑ گئی ہے۔ بہت سے مذہبی رہنماؤں اور بی جے پی رہنماؤں نے بقرعید پر قربانی کی مخالفت کی ہے، جب کہ کئی رہنماؤں نے قربانی کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دئے ہیں اور ان بیانات نے بقرعید سے قبل سیاسی کشیدگی کو بڑھا دیا ہے۔ کئی ریاستوں میں بقرعید سے پہلے ہی تند و تیز بیانات کا دور شروع ہو گیا ہے۔ اس دوران دہلی حکومت نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے گائے،اونٹ اور دیگر ممنوعہ جانوروں کی قربانی اور عوامی مقامات پر قربانی پر پابندی لگا دی ہے۔
Published: undefined
درحقیقت، بقرعید سے پہلے اتر پردیش میں بڑے جانوروں کی قربانی کو لے کر سیاسی بیان بازی جاری ہے۔ ایک جانب بی جے پی رہنما سنگیت سوم نے کہا ہے کہ ملک میں قانون ہونا چاہیے، اگر قربانی غیر قانونی ہے تو ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ ہندوؤں کی قربانی پر پابندی کیوں ہے؟ قربانی پر پابندی ہے تو قربانی کیوں ہوگی، قربانی جیسے نظام کو مکمل طور پر بند کیا جائے۔
Published: undefined
اس کے ساتھ ساتھ قائدین جس طرح سے بقرعید سے پہلے بیانات دے رہے ہیں اور قربانی کے حوالے سے تنبیہات اور دھمکیوں کی سیاست ہو رہی ہے، پولیس انتظامیہ اس سے چوکنا ہے۔ادھر یوپی پولیس کے ڈی جی پی نے سخت ہدایت جاری کی ہے۔ اے ڈی جی، آئی جی اور ایس پی کو تمام اضلاع کے حساس علاقوں میں پولیس، پی اے سی اور ہوم گارڈز کی مناسب تعیناتی کی ہدایت دی گئی ہے۔ انسداد فسادات کے آلات سے لیس کوئیک رسپانس ٹیم تیار رکھی جائے، افواہ پھیلانے والوں اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹس پر سخت نظر رکھی جائے۔اس کے ساتھ ساتھ مذہبی مقامات کے گرد موثر گشت بڑھایا جائے۔ نیز ممنوعہ جانوروں کی قربانی پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔
Published: undefined
دارالحکومت دہلی میں بقرعید سے پہلے بیانات کا سیلاب ہے۔ عید سے پہلے دہلی حکومت نے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ ہدایت نامے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر کسی ممنوعہ جانور کی قربانی کی گئی تو ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایڈوائزری میں گائے، اونٹ اور دیگر ممنوعہ جانوروں کی قربانی پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عوامی مقامات جیسے سڑکوں، گلیوں یا کسی بھی کھلی جگہ پر جانوروں کی قربانی پر مکمل پابندی ہے۔
Published: undefined
بقرعید پر قربانی کے تنازعہ کے درمیان اب مدھیہ پردیش وقف بورڈ نے قربانی کے حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قربانی کی جگہ کو چاروں طرف سے دیوار یا ٹین شیڈ سے بند رکھا جائے۔ قربانی صرف منتخب جگہوں پر کریں، کسی بھی حالت میں ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہ کریں، قربانی کی کوئی ویڈیو نہ بنائیں اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل نہ کریں، عید کی نماز صرف عیدگاہ کے اندر اور مسجد کے احاطے میں پڑھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined