قومی خبریں

کرناٹک سے بی جے پی کے رکن اسمبلی کو گرفتار کرنے کے لیے سات ٹیمیں دی گئیں تشکیل

کرناٹک لوک آیکت نے رشوت ستانی کے اہم ملزم بی جے پی کے رکن اسمبلی مدل ویروپکشپا کو گرفتار کرنے کے لیے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی سربراہی میں سات ٹیمیں تشکیل دی ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

بنگلور: کرناٹک لوک آیکت نے رشوت ستانی کے اہم ملزم بی جے پی کے رکن اسمبلی مدل ویروپکشپا کو گرفتار کرنے کے لیے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی سربراہی میں سات ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیموں نے ریاست بھر میں ٹریکنگ اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ٹیموں نے بنگلورو اور داونگیرے شہروں میں مختلف مقامات پر تلاشی لی۔ اس کے ساتھ ہی ایم ایل اے کو لوک آیکت پولیس کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کرنے کی بھی تیاریاں کی گئی ہیں۔

Published: undefined

یہ نوٹس ملزم رکن اسمبلی کی بنگلورو میں واقع رہائش گاہ داونگیرے، ایم ایل اے کی رہائش گاہ اور کرناٹک سوپ اینڈ ڈٹرجنٹ لمیٹڈ (کے ایس ڈی ایل) کے دفتر کو بھیجا جائے گا۔ ایم ایل اے ویروپکشپا کے ایس ڈی ایل کے صدر تھے۔ اس واقعے کے بعد انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

لوک آیوکت کے افسران ایم ایل اے کے بیٹے پرشانت مدل کی رہائش گاہ پر 6 کروڑ روپے اور ایک پرائیویٹ دفتر میں 2 کروڑ روپے سے زیادہ رقم کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Published: undefined

ایم ایل اے ویروپکشپا کے بیٹے پرشانت مدل کو مبینہ طور پر کے ایس ڈی ایل کے لیے خام مال کی خریداری کے لیے ٹینڈر دینے کے لیے اپنے والد کی جانب سے 40 لاکھ روپے نقد قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پرشانت مدل کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور فی الحال عدالتی حراست میں ہے۔ اس کے بعد حکام نے رہائش گاہوں اور دفاتر سے 8 کروڑ روپے ضبط کر لیے ہیں۔ اس پیشرفت کو حکمراں بی جے پی حکومت کے لیے ایک شدید جھٹکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان