قومی خبریں

تمل ناڈو میں خاتون کو حجاب اتارنے پر مجبور کرنے کے الزام میں 7 افراد گرفتار

ویلور کے ایس پی ایس راجیش کانن گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 7 افراد کو دانستہ طور پر خاتون کی بے حرمتی کرنے اور بدنام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

چنئی: تمل ناڈو پولیس نے ریاست کے ویلور فورٹ کمپلیکس میں ایک خاتون کو حجاب اترانے پر مجبور کرنے کے الزام میں 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔ ویلور کے ایس پی ایس راجیش کانن گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 7 افراد کو دانستہ طور پر خاتون کی بے حرمتی کرنے اور بدنام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے ذاتی آزادی کے خلاف کام کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سنتوش، عمران پاشا، محمد فیصل، ابراہیم باشا، محمد فیصل اور سی پرشانت کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار نابالغ کو جوینائل ہوم بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں زیادہ تر مقامی آٹو رکشہ ڈرائیور ہیں۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 27 مارچ کی دوپہر کو پیش آیا جب ایک حجاب میں ملبوس خاتون اپنے ایک دوست کے ساتھ قلعہ پہنچی۔ گرفتار لوگ بھی یہاں پہنچے اور اسے حجاب اتارنے کو کہا۔ ان میں سے ایک نے اس واقعے کو فون پر شوٹ کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی، جو وائرل ہوگئی۔

Published: undefined

یہ کیس ویلور نارتھ پولیس نے بدھ کو ولیج ایڈمنسٹریٹو آفیسر (وی اے او) کی طرف سے دی گئی شکایت پر درج کیا ہے۔ پولیس نے جمعرات کو پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مجرموں کو گرفتار کیا۔ سات افراد کو عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے، ذاتی آزادی کو خطرے میں ڈالنے، دو طبقوں کے لوگوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے اور خواتین کے وقار کو نقصان پہنچانے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا۔

Published: undefined

پولیس نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں، ایسا کرنے والوں پر تمل ناڈو ہراسمنٹ آف ویمن پروہبیشن ایکٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ویلور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ معاملہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined