قومی خبریں

سنسیکس میں 136 پوائنٹس اور نفٹی میں 28 پوائنٹس کی گراوٹ

یورپی ممالک میں بار بار لاک ڈاؤن نافذ ہونے اور امریکی صدارتی انتخاب کے تعلق سے سرمایہ کار خوف زدہ ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

یورپ اور امریکہ میں کورونا وائرس کووڈ- 19 کے کے بڑھتے معاملوں کے دباؤ میں آکر عالمی شیئر بازاروں کے لڑھکنے کے درمیان ٹیلی کام سیکٹر میں زبردست فروخت کے رجحان سے جمعہ کے روز گھریلو شیئر بازار مسلسل تیسرے روز بھی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔

Published: undefined

بی ایس ای کا سنسیکس آج 135.78 پوائنٹس یعنی 0.34 فیصد کی گراوٹ سے 39،614.07 پوائنٹس پر بند ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 0.24 فیصد یعنی 28.40 کی گراوٹ سے 11،642.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Published: undefined

مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق یورپ میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھنے سے سرمایہ کاروں میں غیر یقینی کی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کچھ یورپی ممالک میں بار بار لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ، امریکی صدارتی انتخاب کے تعلق سے بھی سرمایہ کار خوف زدہ ہیں۔

Published: undefined

بھارتی ایئرٹیل کے حصص گھریلو مارکیٹ میں سب سے زیادہ فروخت ہوئے، جس سے پورے ٹیلی کام سیکٹر پر دباؤ پڑا۔ اس کے حصص کی قیمتوں میں 3.82 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ اس کے علاوہ ماروتی کے حصص میں بھی 2.45 فیصد کی کمی درج ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined