قومی خبریں

سیما حیدر کی پٹائی کے فرضی وائرل ویڈیو پر سیما کی صفائی

وائرل ویڈیو میں سیما ایک ویڈیو بنا رہی ہے جس میں حملہ کے بعد زخموں کے نشانات دکھارہی ہیں ۔ ویڈیو میں سیما حیدر اپنے چہرے اور ہاتھوں پر زخموں کے نشانات دکھا رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سوشل میڈیا پر سیما حیدر کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں سیما حیدر کے جسم پر زخموں کے نشانات نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں سیما حیدر اپنے ساتھ ہونے والے حملے سے جان چھڑانے کی بات کرتی نظر آ رہی ہیں۔ معاملہ زور پکڑتا دیکھ کر سیما حیدر کی جانب سے ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق اس ویڈیو میں سیما حیدر نے کہا ہے کہ کچھ پاکستانی نیوز چینلز جھوٹ بول رہے ہیں۔ پاکستانی میڈیا چینلز رمضان کے مقدس مہینے میں بھی جھوٹ پھیلانے سے باز نہیں آ رہے۔ میرے شوہر سچن ہم سب کا بہت  خیال رکھتے ہیں اور میرے بچوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔

Published: undefined

ویڈیو میں سیما حیدر یہ کہتے ہوئے نظر آرہی ہیں کہ اتر پردیش  میں یوگی حکومت کے تحفظ میں کوئی بھی عورت ناخوش نہیں رہ سکتی۔ میں نے کروا چوتھ کا روزہ رکھا ۔ سیما  نے اپنے وکیل بھائی اے پی سنگھ کو راکھی باندھی ہے۔ ایسے میں یہ سوچنا بھی غلط ہے کہ میرے ساتھ بھی ایسا کچھ ہو سکتا ہے۔ سیما نے کہا کہ وہ اپنے شوہر سچن کے خاندان سے بہت خوش ہیں۔ سیما حیدر نے اپیل کی ہے کہ ایسی وائرل ویڈیوز اور افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

Published: undefined

دراصل، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو میں سیما ایک ویڈیو بنا رہی ہے جس میں حملہ کے بعد ان کے چوٹ کے نشانات دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں سیما حیدر اپنے چہرے اور ہاتھوں پر زخموں کے نشانات دکھا رہی ہیں۔ جس کے بعد یہ ویڈیو کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اب اس پورے معاملے میں سیما حیدر کی طرف سے تصویر صاف ہو گئی ہے۔ سیما حیدر نے اس جعلی ویڈیو کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور کہا ہے کہ جعلی خبروں سے گریز کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined