قومی خبریں

افغانستان میں سلامتی دستوں کی کارروائی میں 41 طالبان جنگجو ہلاک

افغان نیشنل آرمی کے ترجمان خواجہ یحیٰ علوی نے منگل کے روز بتایا کہ قندھار میں پیر کی رات ضلع میوند کے عظیم گن کریج گاؤں میں سلامتی دستوں کی کارروائی میں 11طالبان مارے گئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کابل: افغانستان کے قندھار، زابل‎، اروزگان‎ اور ننگرهار‎ صوبوں میں سلامتی دستوں کی کارروائی میں 41 باغی طالبان جنگجو مارے گئے ہیں۔ افغان نیشنل آرمی کے ترجمان خواجہ یحیٰ علوی نے منگل کے روز بتایاکہ قندھار میں پیر کی رات ضلع میوند کے عظیم گن کریج گاؤں میں سلامتی دستوں کی کارروائی میں 11طالبان مارے گئے۔ سیکورٹی فورسز نے جنگجوؤں کے ایک ٹھکانے اور ان کی گاڑی کو نشانہ بناکر حملے کیے تھے۔ فوج نے ان کے کچھ ہتھیار بھی تلف کردیئے تھے۔

Published: undefined

ترجمان نے بتایاکہ قندھار کے ہی ارغنداب ضلع میں سلامتی دستوں کی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے، تین دیگر زخمی ہوگئے اور سپین بولڈک ضلع میں کم از کم 15 دہشت گرد مارے گئے۔

Published: undefined

سلامتی دستوں نے ننگرهار‎ کے بلیل خیل علاقے میں مہم چلا کر کم از کم 11جنگجوؤں کو مار گرایا۔ انہوں نے طالبان کے ہتھیار اور گولہ بارود کے ذخیرے پر حملہ کر کے انھیں تباہ کر دیا۔ فوج نے ان کی دو موٹر سائیکلوں کو بھی تباہ کر دیا۔ اس مہم کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

Published: undefined

افغانستان میں سیکورٹی فورسز طالبان کے خلاف مہم چلاتے رہتے ہیں۔ ملک میں حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ کی وجہ سے لمبے عرصے سے سیکورٹی کی صورتحال ابتر ہے۔ واضح رہے کہ افغان فوج کے دعوے پر طالبان نے ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined